ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے دیا یہ بڑا بیان

ہندوستانی کرکٹ کے معروف کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی جمعرات کو بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے ، یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر پھیلنی شروع ہوئی تو ہر طرف کھلبلی مچ گئی ۔ تاہم تھوڑی دیر بعد بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر ایم ایس كے پرساد نے ان خبروں کی تردید بھی کر دی۔

Sep 12, 2019 08:32 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 08:32 PM IST
ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے دیا یہ بڑا بیان

ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے دیا یہ بڑا بیان

ہندوستانی کرکٹ کے معروف کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی جمعرات کو بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے ، یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر پھیلنی شروع ہوئی تو ہر طرف کھلبلی مچ گئی ۔  تاہم تھوڑی دیر بعد بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر ایم ایس كے پرساد نے ان خبروں کی تردید بھی کر دی۔ ایم ایس دھونی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے ہی ایک ماہ کے چھٹی پر ہیں اور ہندوستانی فوج کی پیراشوٹ ریجمنٹ کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ مانا جا رہا تھا کہ انگلینڈ میں اس سال منعقد ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی دھونی اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اگرچہ ہندوستانی کرکٹ كٹرول بورڈ کے چیف سلیکٹر پرساد نے ان کے ٹیم میں خود کار طریقے سے انتخاب پر سوال کھڑا کر دیا۔ دھونی کی عالمی کپ میں سست فارم پر بھی کافی سوال اٹھے تھے اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز دورے سے انہوں نے خود کو الگ کرتے ہوئے ایک ماہ کا ریسٹ لے لیا۔

اگرچہ جمعرات کو مسلسل یہ خبر چھائی رہی کہ دھونی ممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے اور انہوں نے بی سی سی آئی کی انتظامیہ کو بھی اس سے آگاہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے والے ہیں۔

Loading...

دراصل موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے صبح ٹویٹر پر اپنی اور دھونی کی سال 2016 کے عالمی کپ میچ کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے اس میں دھونی کے ساتھ اپنی آخری لیگ میچ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس شخص نے مجھے ایسے بھگایا جیسے میرا فٹنس ٹیسٹ ہو۔ میں اس خاص رات کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ دونوں کرکٹروں نے آسٹریلیا کے خلاف اس میچ میں اہم شراکت داری کی تھی اور ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ اس کے لیے وراٹ نے دھونی کو شکریہ بھی ادا کیا تھا ، جس کے بعد یہ خبر گردش کر گئی کہ دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

تاہم چیف سلیکٹر پرساد نے دھونی کے ریٹائرمنٹ سے جڑی خبروں کو غلط بتاتے ہوئے اس سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ دھونی کے ریٹائرمنٹ سے جڑی ہوئی خبر غلط ہے اور ہمیں اس بارے میں ایسی کوئی بھی جانکاری نہیں ملی ہے۔ پرساد کی صدارت والی سینئر سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو دہلی میں گاندھی منڈیلا سیریز کے تین ٹسٹ میچوں کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔

ہندستانی ٹیم کو 2007 میں ٹی -20 اور 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ دلا چکے دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے کافی وقت پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے آخری پڑاؤ پر ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر ہمیشہ کشمکش کی حالت ہی بنائے رکھی ہے۔ دھونی ویسٹ انڈیز کے دورے میں تین ٹوئنٹی 20 میچوں سے باہر رہے تھے جبکہ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے بھی قومی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔

ہندستانی ٹیم وراٹ کی قیادت میں اتوار سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سابق ہندوستانی کپتان نے آخری مرتبہ فروری 2019 میں بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی -20 کھیلا تھا۔ ہندستان کی جانب سے دھونی نے 90 ٹیسٹ میچوں میں 38.09 کے اوسط سے 4876 رن بنائے ہیں جبکہ 350 ون ڈے میچوں میں ان کے نام 10،773 رنز درج ہیں۔ انہوں نے 98 ٹی -20 میچوں میں 1617 رن بنائے ہیں۔

Loading...