ورلڈ کپ 2019 : انگلینڈ کی جیت کے بعد کپتان کین ولیمسن کا بڑا بیان ، کہا : فائنل میچ نہیں ہارا نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ میچ کے آخر میں کوئی بھی چیز دونوں ٹیموں کے درمیان فرق پیدا نہیں کرسکی ، کوئی ٹیم فائنل نہیں ہاری ، لیکن ایک کو فاتح قرار دیا گیا ۔

Jul 16, 2019 05:40 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 05:40 PM IST
ورلڈ کپ 2019 : انگلینڈ کی جیت کے بعد کپتان کین ولیمسن کا بڑا بیان ، کہا : فائنل میچ نہیں ہارا نیوزی لینڈ

: انگلینڈ کی جیت کے بعد کپتان کین ولیمسن کو بڑا بیان ، کہا : فائنل میچ نہیں ہارا نیوزی لینڈ

ورلڈ کپ 2019 فائنل میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیت ملی ۔ انگلینڈ کو زیادہ باونڈری کی بنیاد پر ورلڈ چمپئن قرار دیا گیا ۔ یہ بات کرکٹ فینس اور سینئر کھلاڑیوں کو ہضم نہیں ہوئی اور سبھی نے آئی سی سی کے اس قانون پر ہی سوالات کھڑے کردئے ۔ اب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی یہ بیان دیدیا ہے کہ نیوزی لینڈ فائنل نہیں ہارا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کوئی ٹیم فائنل میں نہیں ہاری ، لیکن ایک ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا ۔

نیوز ٹاک زیڈ بی سے بات چیت کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ میچ کے آخر میں کوئی بھی چیز دونوں ٹیموں کے درمیان فرق پیدا نہیں کرسکی ، کوئی ٹیم فائنل نہیں ہاری ، لیکن ایک کو فاتح قرار دیا گیا ۔ ولیمسن نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل کو ذہنی طور پر جھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ اس کو صحیح طریقہ سے سمجھنے میں تھوڑا وقت لگے گا ۔

Loading...

کین ولیمسن نے لیگ اسٹیج سے ناک آوٹ میں پہنچنے پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ناک آوٹ تک پہنچنے کیلئے ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ حالات کی وجہ سے ہمیں ایک الگ طریقہ سے کھیل کھیلنا پڑا اور ہم اچھی طرح حالات کے مطابق ڈھلے ، ہمیں لگا کہ ہم خطاب جیت جائیں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون ، قانون ہوتا ہے اور انگلینڈ سمیت ہم سبھی اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ میزبان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

Loading...