بڑی خبر : ان دو تیز گیند بازوں نے آپس میں کی شادی ، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر ہیلی جینسن اور آسٹریلیائی گھریلو ٹیم ملبورن اسٹارس کی گیند باز نکولا ہینکاک نے شادی کرلی ہے۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کی شادی گزشتہ ہفتہ ہوئی ، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔

Apr 18, 2019 05:12 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 05:16 PM IST
بڑی خبر : ان دو تیز گیند بازوں نے آپس میں کی شادی ، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

فوٹو کریڈٹ : سوشل میڈیا ۔

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر ہیلی جینسن اور آسٹریلیائی گھریلو ٹیم ملبورن اسٹارس کی گیند باز نکولا ہینکاک نے شادی کرلی ہے۔ ان دونوں ہی کھلاڑیوں کی شادی گزشتہ ہفتہ ہوئی ، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ ملبورن اسٹار نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ سے ان دونوں کھلاڑیوں کو شادی کی مبارکباد دی ہے ۔

آپ کو بتا دیں کہ ہیلی جینسن نیوزی لینڈ کی تیز گیند باز ہیں ، جو کیوی ٹیم کیلئے سات ون ڈے اور 20 ٹی 20 میچ کھیل چکی ہیں۔ وہیں آسٹریلیا کی نکولا ہینکاک نے اب تک انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کیا ہے ، لیکن وہ ملبورن اسٹارس کیلئے بگ بیش لیگ میں کھیلتی ہیں۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے جب خاتون کرکٹرس نے آپس میں شادی کی ہو ۔ جنوبی افریقہ خاتون ٹیم کی آل راونڈر ڈین وین نکرک اور تیز گیند باز ماریجانے کیپ نے گزشتہ سال جولائی میں شادی کی تھی ۔ شادی تقریب میں جنوبی افریقہ کی زیادہ تر خاتون کرکٹرس بھی شامل ہوئی تھیں۔

View this post on Instagram

❤️❤️❤️

A post shared by Marizanne Kapp (@kappie777) on

 

 

یہ بھی پڑھیں : آئی پی ایل 2019 : کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو لگا بڑا جھٹکا ، آندرے رسیل کو لگی چوٹ ، لے جایا گیا اسپتال

 

Loading...