کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کے بارے میں کیا بڑا اعلان ، جان کر خوش ہوجائیں گے پاکستانی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

May 15, 2019 03:22 PM IST | Updated on: May 15, 2019 03:22 PM IST
کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کے بارے میں کیا بڑا اعلان ، جان کر خوش ہوجائیں گے پاکستانی

شاداب خان ۔ فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاداب خان کے فٹ ہونے کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کو وطن واپس بلا لیا جائے گا۔ ہیپاٹائیٹس سی وائرس میں مبتلا شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں اور اس کی بنیاد پر انہیں ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جس کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں کیا جائےگا۔

پیسرمحمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکل ہے جبکہ محمد حفیظ انگلینڈ کےخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس سے قبل لندن میں برطانوی ڈاکٹر نے شاداب خان کو فٹ قرار دےکر ورلڈ کپ کھلانے کیلئے گرین سگنل دےدیا تھا۔ شاداب خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائیٹس سی کے وائرس منتقل ہوئے۔

Loading...

Loading...