ناٹنگھم میں پاکستان نے بڑی محنت سے بنایا نیا عالمی ریکارڈ ، انگلینڈ نے چند گھنٹوں میں ہی توڑ ڈالا

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیزیز جاری ہے ۔ اس سیریز میں انگلینڈ کو تین - صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے ۔

May 19, 2019 10:55 AM IST | Updated on: May 19, 2019 10:55 AM IST
ناٹنگھم میں پاکستان نے بڑی محنت سے بنایا نیا عالمی ریکارڈ ، انگلینڈ نے چند گھنٹوں میں ہی توڑ ڈالا

پاکستانی ٹیم ۔ ( فوٹو : پی سی بی ٹویٹر ) ۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیزیز جاری ہے ۔ اس سیریز میں انگلینڈ کو تین - صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہے ۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا ۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ باقی تینوں میں میچوں میں انگلینڈ نے پاکستان کو پٹخنی دی ۔

سیریز میں شکست کے باوجود پاکستان نے ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، تاہم ان کا یہ ریکارڈ محض چند گھنٹوں تک ہی ان کے نام رہا ۔ پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ۔ تاہم انگلینڈ نے تینوں میچ میں جیت حاصل کرتے ہوئے اس ریکارڈ کو توڑ دیا ۔

Loading...

خیال رہے کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے 361 رن بنائے تھے ، تیسرے میں پاکستان نے 359 اور چوتھے میں 340 رن بنائے تھے ۔ تاہم ان تینوں میچوں میں پاکستان کو شکست ملی تھی ۔

کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے کسی بھی ٹیم نے لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زائد رنز لگاتار تین میچوں میں اسکور نہیں کیے تھے۔

Loading...