انتقال سے قبل ہی اپنی نصف سوانح لکھ گئےکتاب کی دوکان اورلانڈری میں کام کرنے والے پاکستانی عظیم اسپنرعبدالقادر

پاکستان کےعظیم اسپنررہےعبدالقادرکےبیٹےنےانکشاف کیا ہےکہ ان کے والد انتقال سےقبل اپنی سوانح عمری لکھ چکے تھے۔

Sep 09, 2019 04:08 PM IST | Updated on: Sep 09, 2019 04:51 PM IST
انتقال سے قبل ہی اپنی نصف سوانح لکھ گئےکتاب کی دوکان اورلانڈری میں کام کرنے والے پاکستانی عظیم اسپنرعبدالقادر

انتقال سے قبل ہی اپنی نصف سوانح لکھ گئے پاکستانی اسپنرعبدالقادر

پاکستان کےعظیم اسپنرعبدالقادرکا گزشتہ ہفتےہی دل کا دورہ پڑنے سےانتقال ہوگیا تھا۔ عبدالقادرگزشتہ جمعہ کولاہورواقع اپنی رہائش گاہ میں اہل خانہ کے ساتھ ڈنرکررہےتھے، تبھی انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اسپتال لےجاتے وقت ہی انہوں نے دم توڑدیا۔ عبدالقادرکے انتقال کےتین دن بعد اب ان کے بیٹےنےانکشاف کیا ہےکہ ان کے والد انتقال  سے قبل ہی اپنی نصف زندگی لکھ چکے تھے۔ عبدالقادرآئندہ 15 ستمبرکو64 سال کے ہوجاتے۔

عبدالقادرکے بیٹے سلیمان قادرنےبتایا کہ ان کے والد سوانح عمری کے100 سے زیادہ صفحات قلمبند کرلئےتھےاوروہ کچھ ہی ماہ بعد اپنی سوانح عمری کےاجراء کےلئے پاکستان کے وزیراعظم اورپاکستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان عمران خان کومدعو کرنا چاہتےتھے۔ سلیمان قادرکےمطابق عبدالقادرنےاپنی سوانح میں اعلیٰ کھلاڑی بننےتک کی جدوجہد سے لےکربطورکھلاڑی گھریلواوربین الاقوامی کرکٹ کےکئی دلچسپ واقعہ بھی قلمبند کئے ہیں۔

Loading...

عبدالقادرنے پاکستان کے لئے 67 ٹسٹ اور104 ونڈے کھیلے تھے۔ فائل فوٹو

عبدالقادرنے پاکستان کے لئے 67 ٹسٹ اور104 ونڈے کھیلے تھے۔ فائل فوٹو

عمران خان نے بتایا تھا دنیا کا عظیم لیگ اسپنر

عبدالقادرنے پاکستان کے لئے 67 ٹسٹ میچ کھیل کر236 وکٹ حاصل کئےتھے جبکہ انہوں نے 104 ونڈے مقابلوں میں 132 وکٹ حاصل کئے۔ عبدالقادرکی موت کے بعد دنیائے کرکٹ نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے ان کی فیملی کے تئیں تعزیت پیش کیا تھا۔ عبدالقادرنےسوانح عمری میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اورپاکستانی ٹیم کےدیگرکھلاڑیوں کے ساتھ اپنے رشتوں پربھی روشنی ڈالی ہے۔ عمران خان نےعبدالقادرکو دنیا کےعظیم لیگ اسپنروں میں سےایک قراردیا۔

کتاب کی دوکان اورلانڈری میں بھی کیا کام

محمد سلیمان نےکہا کہ سوانح عمری کےایک  اقتباس میں ان کے والد نےغریبی سے جدوجہد کرنے کی کہانی لکھی ہے۔ اس کے مطابق اگرانہیں ناشتہ مل جاتا تھا تو وہ نہیں جانتے تھے کہ رات میں کھانا ملے گا یا نہیں۔ سوانح عمری میں عبدالقادرنے بتایا ہے کہ کیسے تھوڑے سے پیسوں کے لئے کتاب کی دوکان اورلانڈری میں بھی کام کرنا پڑا۔ کتاب میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف ہونے والے مقابلوں کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم پرعمران خان کے اثرکی بات بھی بتائی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیسے ان کی ملاقات آسٹریلیائی اسپنرشین وارن سے ہوئی تھی۔

 

Loading...