ورلڈ کپ میں کراری شکست کے بعد اس ٹیم کے کپتان پر گری گاج ، چھینی گئی قیادت

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی افغانستان کی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے ۔ افغانستان کے کپتان گلبدین نائب کو کپتانی سے ہٹادیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر راشد خان کو قیادت سونپی گئی ہے ۔

Jul 12, 2019 05:52 PM IST | Updated on: Jul 12, 2019 05:52 PM IST
ورلڈ کپ میں کراری شکست کے بعد اس ٹیم کے کپتان پر گری گاج ، چھینی گئی قیادت

ورلڈ کپ میں کراری شکست کے بعد اس ٹیم کے کپتان پر گری گاج ، چھینی گئی قیادت

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی افغانستان کی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے ۔ افغانستان کے کپتان گلبدین نائب کو کپتانی سے ہٹادیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر راشد خان کو قیادت سونپی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے کرکٹ بورڈ نے افغانستان کا کپتان تبدیل کردیا تھا ۔ اصغر افغان کی جگہ گلبدین نائب کو کپتانی سونپی گئی تھی ، جس کی کئی کھلاڑیوں نے کھل کر مخالفت کی تھی ۔

افغانستان کے نئے کپتان گلبدین نائب کپتانی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکے اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ۔ ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ نے گلبدین نائب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا اور اس کی جگہ راشد خان کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے ۔

Loading...

گلبدین نائب کی بات کریں تو وہ بھی گیند اور بلے سے ورلڈ کپ میں فلاپ رہے ۔ نائب نے 21.55 کی اوسط سے صرف 194 رن بنائے اور وہ ایک نصف سنچری بھی نہیں بناسکے ۔ وہیں گیند بازی میں انہوں نے 9 وکٹ لئے ، لیکن ان کی اکنامی ریٹ 6.39 رہی ۔ ان کی خراب گیند بازی کی وجہ سے افغانستا کو پاکستان کے خلاف میچ گنوانا پڑگیا ، جس میں جیت کی کافی امیدیں پیدا ہوگئی تھیں ۔

Loading...