روہت شرما نے لی محمد سمیع کی چٹکی ، کہا : بریانی ملنے پر وہ ... ۔

ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما کو لگتا ہے کہ محمد سمیع کا ریورس سوئنگ میں مہارت حاصل کرنا ہندوستان کیلئے دھیمی پچوں پر کافی فائدہ مند ثابت ہورہا ہے ۔

Oct 06, 2019 10:40 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 10:40 PM IST
روہت شرما نے لی محمد سمیع کی چٹکی ، کہا : بریانی ملنے پر وہ ... ۔

روہت شرما نے لی محمد سمیع کی چٹکی ، کہا : بریانی ملنے پر وہ ... ۔

ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما کو لگتا ہے کہ محمد سمیع کا ریورس سوئنگ میں مہارت حاصل کرنا ہندوستان کیلئے دھیمی پچوں پر کافی فائدہ مند ثابت ہورہا ہے ۔ سمیع نے ٹیسٹ میچ میں پانچویں مرتبہ پانچ وکٹ حاصل کئے ، جس کی وجہ سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 203 رنوں سے مات دیدی ۔ پریس کانفرنس میں محمد سمیع کی تعریف کرتے ہوئے روہت نے ان کے بریانی پیار کے بارے میں بھی بات کی ۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے انسٹاگرام پیج پر روہت کے اس بیان کا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کیپشن دیا گیا ہے کہ ہٹ مین سے اس طرح کی نایاب باتوں کی امید کی جاسکتی ہے ، یہ والا سمیع کیلئے تھا ۔

اس میں روہت کہتے ہیں کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ جب محمد سمیع تازہ دم ہوتا ہے تو وہ کیا کرسکتا ہے ۔ ساتھ ہی تھوڑی بریانی ملنے پر بھی ۔

Loading...

View this post on Instagram

Expect the Hitman to come up with such gems. This one is for Shami 😜😁😂 #TeamIndia #INDvSA @paytm

A post shared by Team India (@indiancricketteam) on

بتادیں کہ محمد سمیع کو بریانی کافی زیادہ پسند ہے ۔ پہلے جب بھی موقع ملتا تھا ، تب وہ بریانی پر ٹوٹ پڑتے تھے ۔ لیکن فٹنس کی وجہ سے انہوں نے بریانی سے دوری اختیار کرلی ہے ۔ ورلڈ کپ سے پہلے انہوں نے بریانی چھوڑ دی تھی ۔

mohammad shami, shami 5 wicket haul, india south africa score, ind vs sa live score, visakhapatnam test, shami wickets, shami records, shami wicket, मोहम्‍मद शमी, शमी विकेट, इंडिया साउथ अफ्रीका स्‍कोर

روہت شرما نے محمد سمیع کے بارے میں مزید کہا کہ ہم نے اس کو اس طرح کے حالات میں آج ہی گیند بازی کرتے نہیں دیکھا ، بلکہ پہلے بھی دیکھا ہے ۔ مجھے اب بھی یاد ہے جب کولکاتہ میں 2013 میں ہم نے ایک ساتھ کھیلا تھا تو پچ بالکل اس جیسی نہیں تھی ، لیکن چوتھے اور پانچویں دن پچ تھوڑی دھیمی ہوگئی تھی ، ان پچوں میں کیسی گیند بازی کی جائے ، جب اس کو پتہ چل جاتا ہے کہ کچھ مدد ملے گی تو وہ ریورس سوئنگ حاصل کرلیتا ہے ۔

Loading...