ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ پر اہلیہ ساکشی کا کرارا جواب ، چنئی سپرکنگس نے بھی لی چٹکی

ایم ایس دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی نے بھی ٹویٹ کرکے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔

Sep 12, 2019 11:46 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 11:46 PM IST
ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ پر اہلیہ ساکشی کا کرارا جواب ، چنئی سپرکنگس نے بھی لی چٹکی

ایم ایس دھونی کے ریٹائرمنٹ پر اہلیہ ساکشی کا کرارا جواب ، چنئی سپرکنگس نے بھی لی چٹکی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کی خبریں جمعرات کو دن بھر گردش کرتی رہیں ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے ایک ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر دھونی کے ریٹائرمنٹ لینے کے دعوے کئے جانے لگے ۔ کئی لوگوں نے تو یہ بھی دعوی کیا کہ جمعرات کی شام کو دھونی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے ۔

حالانکہ شام ہوتے ہوتے واضح ہوگیا کہ یہ فرضی خبر تھی ۔ ایم ایس دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی نے بھی ٹویٹ کرکے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا انہیں افواہ کہا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں دھونی کی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپرکنگس نے بھی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائی پر چٹکی لی ۔ سی ایس کے کے ٹویٹر ہینڈل پر مشہور ٹی وی شو گیم آف تھرونس کے ایک ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا گیا : آج نہیں ۔

Loading...

ms dhoni retirement, ms dhoni retire, sakshi dhoni tweet, chennai super kings, csk tweet, csk dhoni, एमएस धोनी, धोनी संन्‍यास, चेन्‍नई सुपरकिंग्‍स, साक्षी धोनी

ms dhoni retirement, ms dhoni retire, sakshi dhoni tweet, chennai super kings, csk tweet, csk dhoni, एमएस धोनी, धोनी संन्‍यास, चेन्‍नई सुपरकिंग्‍स, साक्षी धोनी

خیال رہے کہ دھونی نے ورلڈ کپ کے بعد سے بریک لے لیا ہے جس سے ان کے مستقبل کو لے کر قیاس آرائی کا بازار گرم ہے ۔ وہ ویسٹ انڈیز دورہ پر بھی نہیں گئے اور فوج کی اپنی ریجمنٹ کے ساتھ وقت گزارا ، جس میں وہ اعزازی لیفٹننٹ کرنل ہیں ۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

Loading...