سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار ، یہ بڑا کھلاڑی بنا نائب کپتان

عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کو پاکستان کے کپتان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

Sep 13, 2019 10:52 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 10:52 PM IST
سرفراز احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار ، یہ بڑا کھلاڑی بنا نائب کپتان

سرفراز احمد ۔ فوٹو : اے پی ۔

عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کو پاکستان کے کپتان کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ سرفراز سری لنکا کے خلاف اس ماہ کراچی اور لاہور میں تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کے لئے پاکستان کے کپتان رہیں گے۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سرفراز کو سیریز در سیریز کارکردگی کی بنیاد پر کپتان مقرر کر رہا تھا اور اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے بعد انہیں کپتان کے عہدے سے ہٹا یا جا سکتا ہے۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے بعد مکی آرتھر کو کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔ لیکن 32 سالہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز کو کپتان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔

Loading...

sarfaraz ahmed, babar azam, pakistan cricket, pakistan cricket team, pakistan sri lanka series, सरफराज अहमद, पाकिस्‍तान क्रिकेट टीम, पाकिस्‍तान कप्‍तान, क्रिकेट न्‍यूज

سرفراز نے اپنی پچھلی 29 اننگز میں 32 کے اوسط سے 621 رنز بنائے ہیں ۔ پی سی بی نے 24 سالہ بابر اعظم کو دونوں فارمیٹ میں ٹیم کا نائب کپتان بنایا ہے۔ پی سی بی نے حال ہی میں مصباح الحق کو ٹیم کا نیا کوچ بنایا تھا۔

Loading...