بخار میں تھا یہ کرکٹر ، دوا لے کر میدان پر اترا اور پھر توڑ ڈالا انضمام الحق کا 13 سال پرانا یہ بڑا ریکارڈ

اسمتھ نے دن کے کھیل کے بعد صحافیوں سے کہا کہ مجھے تھوڑی پریشانی ہورہی تھی ، مجھے تھوڑا بخار ہو رکھا تھا اور پورے دن زکام کی دوا لے رہا تھا ۔

Sep 14, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Sep 14, 2019 10:02 PM IST
بخار میں تھا یہ کرکٹر ، دوا لے کر میدان پر اترا اور پھر توڑ ڈالا انضمام الحق کا 13 سال پرانا یہ بڑا ریکارڈ

بخار میں تھا یہ کرکٹر، دوا لے کر میدان پر اترا اور توڑ ڈالا انضمام الحق کا یہ بڑا ریکارڈ

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے دن اسٹیو اسمتھ زکام اور بخار سے پریشان تھے ، وہ دوا لے کر کھیل رہے تھے ۔ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بلے بازی کے دوران انہیں کافی پریشانی ہورہی تھی اور بار بار دوا کھا رہے تھے ۔ اسمتھ نے دن کے کھیل کے بعد صحافیوں سے کہا کہ مجھے تھوڑی پریشانی ہورہی تھی ، مجھے تھوڑا بخار ہو رکھا تھا اور پورے دن زکام کی دوا لے رہا تھا ۔

طبیعت ناساز ہونے کی باوجود اسمتھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار 80 رنوں کی اننگز کھیلی اور ساتھ ہی ساتھ اپنے نام ایک بڑا ریکارڈ بھی کرلیا ۔ اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا13سال پرانا کسی ایک ٹیم کے خلاف مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

Loading...

خیال رہے کہ انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف2001سے2006کے درمیا ن مسلسل 9 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں اور اسٹیو اسمتھ نے اوول میں کھیلے جارہے پانچویں ایشز ٹیسٹ میں مسلسل10ویں نصف سنچری اسکو ر کرکے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑا۔

steve smith, ashes series, australia vs england, steve smith flu, स्‍टीव स्मिथ बुखार, स्‍टीव स्मिथ टेस्‍ट, स्‍टीव स्मिथ एशेज, ऑस्‍ट्रेलिया

اس فہرست میں تیسرا نام ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ کا ہے ، جنہوں نے 1980سے 1984کے دوران انگلینڈ کے خلاف مسلسل 9 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں ۔ جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس نے پاکستان کے خلاف 2007سے 2010 کے دوران مسلسل 8 نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے 2009 سے 2014 کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل 8 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیا تھا ۔

اسٹیو اسمتھ رواں ایشز سیریز میں کیریئر کی بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں اور مانچسٹر میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں ان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 18 سال بعد انگلش میدانوں میں ایشز ٹرافی پر قبضہ برقرا ر رکھا۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 

Loading...