ہوم » نیوز » اسپورٹس

چند پیسوں کیلئے اپنے ملک کے ساتھ کی تھی غداری ، اب میچ فکسنگ پر کھلاڑیوں کو دے گا لیکچر ! ۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے قصوروار پائے گئے شرجیل خان اب بدعنوانی پر پاکستان کے کھلاڑیوں کو لیکچر دینے والے ہیں ۔

  • Share this:
چند پیسوں کیلئے اپنے ملک کے ساتھ کی تھی غداری ، اب میچ فکسنگ پر کھلاڑیوں کو دے گا لیکچر ! ۔
چند پیسوں کیلئے اپنے ملک کے ساتھ کی تھی غداری ، اب میچ فکسنگ پر کھلاڑیوں کو دے گا لیکچر ! ۔ فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے قصوروار پائے گئے شرجیل خان اب بدعنوانی پر پاکستان کے کھلاڑیوں کو لیکچر دینے والے ہیں ۔ شرجیل خان پر پانچ سالوں کی پابندی لگی تھی ، لیکن پی سی بی نے ان کی نصف سزا معاف کردی ۔ اب خبر ہے کہ شرجیل باز آبادکاری پروگرام کے تحت سری لنکا کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بدعنوانی مخالف قوانین کی خلاف ورزی کے خطرات پر لیکچر دیں گے ۔


شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 11 دسمبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہورہے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل راولپنڈی میں جاری کیمپ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرنے کیلئے کہا ہے ۔ بورڈ کے ایک باوثوق ذرائع کے مطابق شرجیل صرف کھلاڑیوں سے ملاقات نہیں کریں گے ، بلکہ ان کے ساتھ اپنا تجربہ بھی شیئر کریں گے اور انہیں لیکچر دیں گے کہ کیوں کھلاڑیوں کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔


شرجیل خان ۔ فائل فوٹو ۔
شرجیل خان ۔ فائل فوٹو ۔


ذرائع کے مطابق یہ شرجیل خان کے بازآبادکاری پروگرام کا آخری مرحلہ ہے اور اس کے بعد وہ پاکستان کی گھریلو کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ میں واپسی کرسکتے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز شرجیل پر 2017 میں پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پائے جانے پر اسی سال 30 اگست کو پانچ سالوں کیلئے پابندی لگادی گئی تھی ۔ لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) توقیر ضیا کی قیادت والی پی سی بی کی انسداد بدعنوانی یونٹ نے شرجیل کو قصواروار قرار دیا تھا اور کہا تا کہ ان کی آدھی پابندی معطل رہے گی ۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سلامی بلے باز شرجیل خان کو کافی باصلاحیت کھلاڑی مانا جاتا ہے ۔ انہوں نے پابندی لگنے سے پہلے پاکستان کیلئے 25 ون ڈے ، 15 ٹی 20 اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا ۔ ون ڈے میں انہوں نے ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ٹی 20 میں ان کے نام دو نصف سنچریاں ہیں ۔
First published: Dec 05, 2019 06:55 PM IST