خوش خبری ! ٹیم انڈیا جیتے گی 2023 کا کرکٹ ورلڈ کپ ، جانئے کیسے ملی گارنٹی !۔

اگلا ورلڈ کپ 2023 ہندوستان میں کھیلا جانے والا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستان تنہا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔

Jul 16, 2019 06:09 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 06:12 PM IST
خوش خبری ! ٹیم انڈیا جیتے گی 2023 کا کرکٹ ورلڈ کپ ، جانئے کیسے ملی گارنٹی !۔

ہندوستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پر انگلینڈ نے قبضہ جما کر تاریخ رقم کردی ۔ انگلینڈ نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سپر اوور میں جیت درج کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ۔ لارڈس پر کھیلے گئے اس تاریخی مقابلہ کا اختتام انتہائی دلچسپ ہوا ، مگر اس کے ساتھ ہی کرکٹ کو جنم دینے والے انگلینڈ کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی ہاتھ میں اٹھانے کا موقع بھی مل گیا ۔

اب اگلا ورلڈ کپ 2023 ہندوستان میں کھیلا جانے والا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستان تنہا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔ اس سے پہلے 1987 میں ورلڈ کپ کی میزبانی پہلی مرتبہ انگلینڈ کی جگہ مشترکہ طور پر ہندوستان اور پاکستان نے کی تھی ۔ 1996 میں ہندوستان ، سری لنکا اور پاکستان نے کی جبکہ 2011 میں ہندوستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی ۔

Loading...

اب جبکہ ایک مرتبہ پھر ہندوستان کرکٹ کے اس میگا ایونٹ کی تیاری کرے گا ، تو سبھی کی نگلیں اس بات پر مرکوز ہوں گی کہ آخر اس ورلڈ کا فاتح کون بنے گا۔ اگر گزشتہ تین ورلڈ کپ کے نتائج پر نظر ڈالیں تو ہندوستانی ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنا ابھی سے تقریبا طے نظر آرہا ہے ۔

world cup 2019

سال 2011 میں جہاں ہندوستان ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا میزبان ملک بنا تھا تو 2015 میں آسٹریلیا نے بھی اپنی سرزمین پر عالمی خطاب جیتا اور یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ 2019 ورلڈ کپ کا چمپئن بھی میزبان ملک ہی بنا ۔ جب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ۔ ایسے میں اب جب کہ 2023 میں ورلڈ کپ ہندوستان میں ہوا ہے تو کیا پتہ ٹیم انڈیا تیسری مرتبہ ورلڈ چمپئن بن جائے ۔

Loading...