دس سال بعد پاکستان میں کھیلی جائے گی ٹیسٹ سیریز ، سری لنکا کی ٹیم کرے گی دورہ ، جانیں پورا شیڈیول

پاکستان میں ایک دہائی سے بھی زیادہ طویل عرصے کے بعد دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی شروعات ہونے جارہی ہے ۔ دسمبر میں سری لنکائی ٹیم پاکستان کے دورے پر جائے گی۔

Nov 14, 2019 04:37 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 04:37 PM IST
دس سال بعد پاکستان میں کھیلی جائے گی ٹیسٹ سیریز ، سری لنکا کی ٹیم کرے گی دورہ ، جانیں پورا شیڈیول

پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ فائل فوٹو ۔ نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

پاکستان میں ایک دہائی سے بھی زیادہ طویل عرصے کے بعد دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی شروعات ہونے جارہی ہے ۔ دسمبر میں سری لنکائی ٹیم پاکستان کے دورے پر جائے گی۔ دلچسپ ہے کہ سری لنکائی ٹیم پر ہی دہشت گردانہ حملہ کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ تقریباً بند ہے۔ دومیچوں کی اس سیریز پر پہلا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے 15 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر کو ہوگا۔ یہ سیریز آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہے۔

سال 2009 میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم کی بس پر لاہور قذافی اسٹیڈیم کے باہر دہشت گردوں نے گولیوں سے حملہ کر دیا تھا ، جس میں کچھ کھلاڑی زخمی ہوئے تھے۔ اسی کے بعد سےپاکستان کو غیرملکی ٹیموں سے اپنے گھریلومیچ متحدہ عرب امارات (یواے ای)میں کھیلنے پڑ رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ سری لنکا کو پہلے اکتوبر میں ٹیسٹ کھیلنے تھے اور دسمبر میں وہ محدود اوور کے لیے واپس آتی لیکن میچوں کا پروگرام تبدیل کیا گیا ہے تاکہ انھیں ٹیسٹ مقامات کا اندازہ لگ سکے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکرخان نے کہا کہ پاکستان کے لیے ایک دہائی کے بعد یہ بڑی خوشخبری ہے ۔ دنیاکے باقی ملک بھی یہاں کھیلنے آسکیں گے۔ ہم سری لنکائی کرکٹ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے یہاں بھیجا ہے اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے میں یہ ممد ومعاون ہوگا۔ واضح رہے کہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی۔20 میچوں کے لیے 27 ستمبر سے 09 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرچکی ہے۔

Loading...