دھونی اور ان کے مداح کے درمیان اس ریس کو دیکھ کر ہنس- ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ، دیکھیں ویڈیو

دھونی کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے۔ جہاں بھی دھونی نکلتےہیں ہزاروں مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔

Mar 18, 2019 11:54 AM IST | Updated on: Mar 18, 2019 12:05 PM IST
دھونی اور ان کے مداح کے درمیان اس ریس کو دیکھ کر ہنس- ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ، دیکھیں ویڈیو

دھونی کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے۔ جہاں بھی دھونی نکلتےہیں ہزاروں مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نظارہ دیکھنے کو ملا چنئی کے ایک میدان میں ۔ دھونی اور ان کے  مداح کے بیچ اس ریس کو دیکھ کر آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔

موقع تھا آئی پی ایل کے نئے سیزن سے پہلے چنئی میں پریکٹس سیشن کا۔ دھونی بیچ میدان میں پریکٹس کر رہے تھے۔ تبھی اچانک ہی ایک کرکٹ لور میدان میں داخل ہو گیا۔

Loading...

وہ دھونی سے ہاتھ ملانا چاہتا تھا۔ جیسے ہی دھونی نے اچانک اسے پریکٹس ایریا میں دیکھا تو  وہ حیران رہ گئے۔ دھونی خود کو اس سے بچانےلگے۔ دھونی کو اس فین سے بچانے کے لئے چنئی سپر کنگ کے بالنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی بیچ میں آگئے۔ دھونی نے ان کی ٹی-شرٹ پکڑ لی۔ اس کے بعد تو نظارہ دیکھنے لائق تھا۔ دھونی ڈانس بھی کر رہے تھے اور خود کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

Loading...