ہندوستان کے خلاف میچ رد ہوا تو 3 سری لنکائی کھلاڑیوں نے کی شراب پارٹی ، اب ملے گی بڑی سزا

حال ہی میں ہوئے انڈر 19 ایشیا کپ میں سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو سیمی فائنل کے بعد نشے کی حالت میں پکڑا گیا تھا ، جس کا انکشاف ہونے کے بعد ٹیم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔

Sep 22, 2019 05:34 PM IST | Updated on: Sep 22, 2019 05:34 PM IST
ہندوستان کے خلاف میچ رد ہوا تو 3 سری لنکائی کھلاڑیوں نے کی شراب پارٹی ، اب ملے گی بڑی سزا

ہندوستان کے خلاف میچ رد ہوا تو 3 سری لنکائی کھلاڑیوں نے کی شراب پارٹی ، اب ملے گی بڑی سزا

گزشتہ کچھ وقت سے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا تنازعات سے پیچھا چھوٹتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ۔ ایک طرف جہاں لست ملنگا اور تھسارا پریرا سمیت کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے انکار کردیا ، وہیں تقریبا ایک ماہ بعد اب ان کی انڈر 19 ٹیم تنازع میں پھنس گئی ہے ۔

دراصل حال ہی میں ہوئے انڈر 19 ایشیا کپ میں سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو سیمی فائنل کے بعد نشے کی حالت میں پکڑا گیا تھا ، جس کا انکشاف ہونے کے بعد ٹیم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔ خبروں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب ہندوستان کے خلاف ناک آوٹ مقابلہ بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا ، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اپنے ہوٹل روم میں جلد ہی واپس لوٹنا پڑا تھا ۔ خبروں کے مطابق سری لنکاکرکٹ کے ذرائع نے ان کھلاڑیوں کے نام کا انکشاف تو کردیا ہے ، لیکن ان کا نام عام نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Loading...

ان تین کھلاڑیوں میں دو کھلاڑی تو بلے باز ہیں جبکہ ایک اسپنر گیند باز ہیں ۔ ایشین ایج کی خبر کے مطابق وہ تینوں کھلاڑی نشے میں تھے اور ہوٹل کی بالکنی میں الٹیاں کررہے تھے ۔ ان کی حالت خراب ہوتے دیکھ کر ڈاکٹرس کو بلایا گیا اور ان کے خون کے نمونے لئے گئے ، جو کے مثبت پائے گئے ۔

Sri Lanka U-19, asia cup, cricket, sports news, श्रीलंका ‌क्रिकेट, अंडर 19, एशिया कप, स्पोर्ट्स न्यूज

ذرائع کے مطابق اسکول بوائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ نے انہیں بھاری سزا دینے کا مشورہ دیا ہے ۔ ان کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں نہیں منتخب کیا جائے گا ۔ حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ سری لنکا میں منعقد کیا گیا تھا ۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل میچ کھیلا جانا تھا ، لیکن بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا تھا ، لیکن گروپ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو مات دی تھی ، جس کی بنیاد پر میزبان سری لنکا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور خطابی مقابلہ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو پانچ رن سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

Loading...