ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتا ہے یہ غیر ملکی کھلاڑی ، جلد ہی ملک چھوڑ کر آئے گا ہندوستان ! ۔

ریشبھ مکھرجی کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی تھی ، لیکن جب وہ پانچ سال کے تھے تو وہ اپنے کنبہ کے ساتھ یو اے ای میں بس گئے ۔

Sep 11, 2019 07:22 PM IST | Updated on: Sep 11, 2019 07:22 PM IST
ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتا ہے یہ غیر ملکی کھلاڑی ، جلد ہی ملک چھوڑ کر آئے گا ہندوستان ! ۔

ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتا ہے یہ غیر ملکی کھلاڑی ، جلد ہی ملک چھوڑ کر آئے گا ہندوستان!۔

یو اے ای کی انڈر 19 ٹیم کا ایک کھلاڑی حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران سرخیوں میں رہا ۔ کھلاڑی کا نام ریشبھ مکھرجی ہے جو کہ ایک آف اسپنر ہیں ۔ ریشبھ نے انڈر 19 ایشیا کپ میں یو اے ای کیلئے تین میچوں میں چھ وکٹ لئے ۔ حالانکہ ان کی ٹیم ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ، لیکن اس نوجوان کھلاڑی کی گیندبازی نے سبھی کو متاثر کیا ۔ اپنی اچھی کارکردگی کے بعد ریشبھ مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک دن ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ ریشبھ مکھرجی کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی تھی ، لیکن جب وہ پانچ سال کے تھے تو وہ اپنے کنبہ کے ساتھ یو اے ای میں بس گئے ۔ ٹائمس ناو سے خاص بات چیت میں ریشبھ نے بتایا کہ وہ ایک دن ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں ۔ ریشبھ نے کہا کہ میرا خواب ہندوستان کیلئے کھیلنا ہے ، میں کولکاتہ میں مستقل طور پر رہنا چاہتا ہوں اور وہاں بنگال کی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد میں ایسا کرنے والا ہوں ۔ بتادیں کہ ریشبھ پنت کو یو اے ای کی انڈر 19 ٹیم میں ان کی اچھی کارکردگی کے بعد جگہ ملی تھی ۔ انہوں نے ملیشیا میں کھیلے گئے کوالیفائرس میں 9 وکٹ لئے تھے ۔

Loading...

ریشبھ مکھرجی کا اگلا ہدف انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنا ہے جو اگلے سال جنوری میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہوگا ۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ریشبھ کولکاتہ میں بسنے کی سوچ رہے ہیں ۔ ریشبھ مکھرجی کے والد بھی ایک پروفیشنل کرکٹر تھے ، لیکن وہ بڑے کرکٹر نہیں بن سکے ۔ حالانکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا اپنا خواب پورا کرے ۔

بتادیں کہ ریشبھ آسٹریلیائی آف اسپنر ناتھن لائن کو اپنا آئیدیل مانتے ہیں ۔ ناتھ لائن جلد ہی دبئی میں منی پال یونیورسٹی میں اپنی اکیڈمی شروع کرنے والے ہیں اور وہاں جاکر ریشبھ مکھرجی کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں ۔

Loading...