ختم ہوئی وراٹ کوہلی کی یہ ٹینشن، مل گئی یہ پاور

!کھلاڑیوں کی بیویاں اور گرل فرینڈس بیرونی دورے پر جائیں یا نہیں۔ اب وراٹ کوہلی۔روی شاستری لیں گے فیصلہ

Jul 18, 2019 01:48 PM IST | Updated on: Jul 18, 2019 03:37 PM IST
ختم ہوئی وراٹ کوہلی کی یہ ٹینشن، مل گئی یہ پاور

جب بھی ٹیم انڈیا کسی طویل اور اہم دورے پر بیرون ملک جاتی تھی تو اکثر ایک سوال ہر کھلاڑی کے ذہن میں ہوتا تھا کہ کیا ان کے ساتھ ان کی بیویاں اور گرل فرینڈ ٹور پر جا سکیں گی؟ ان سب  پر فیصلہ بی سی سی آئی مینیجمنٹ لیتا تھا اور کھلاڑیوں کو ان کی منظوری کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ حالانکہ اب کھلاڑیوں کی یہ ٹینشن ختم ہوگئی ہے کیونکہ اب یہ پاور ٹیم انڈیا کے کپتان اور کوچ کو دے دی گئی ہے۔ سی او اے کے تازہ حکم کے مطابق اب کوچ اور کپتان یہ فیصلہ لیں گے کہ بیرونی دورے پر کھلاڑیوں کی بیوی اور گرل فرینڈ جائیں گی یا نہیں۔

یہ ہے سی او اے کا فیصلہ

سی او اے نے اپنے اس فیصلے میں کہا، ' بی سی سی آئی مینیجمنٹ نے بیویوں اور گرل فرینڈ کے معاملے پر فیصلے لئے۔ یہاں پر یہ نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ بی سی سی آئی کے قانون میں کرکٹ اور غیر کرکٹ معاملوں کو الگ رکھنے کی ضرورت ہے'۔

میٹنگ میں چرچا کے بعد سی او اے نے یہ ہدایت دی۔ کسی بھی دورے یا ان کے ساتھ جانے والے لوگوں پر کپتان اور کوچ کو فیصلہ لینا چاہئے۔ دوسرا یہ کھلاڑیوں کے فیملی کلاز کانٹریکٹ میں صاف طور پر ہونا چاہئے۔

Loading...

ونود رائے

آپ کو  بتادیں کہ سال 2014 میں انگلینڈ دورے پر بیحد ہی خراب مظاہرے کے بعد ہندستانی کھلاڑیوں کی بیویوں اور گرل فرینڈس کے بیرونی دورے پر ساتھ جانے پر پابندی لگ گئی تھی۔

وراٹ کوہلی کے انوشکا شرما کو ساتھ انگلینڈ لے جانے پر میڈیا میں کافی ہنگامہ مچ گیا تھا۔ اس وقت انوشکا اور وراٹ رلیشن شپ میں تھے۔

Loading...