روہت شرما پر سوال کولیکر ناراض ہوئے وراٹ کوہلی، صحافی سے کہا۔ وہ کیا کریں گے اس پر دھیان دیں

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا روہت شرما بہترین کھیل رہے ہیں۔ وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت کافی ریلیکس نظر آئے جسے دیکھنا اچھا تجربہ تھاْ۔اتنے سالوں میں انہوں نے جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ اب سامنے آرہا ہے۔

Oct 09, 2019 04:36 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 04:37 PM IST
روہت شرما پر سوال کولیکر ناراض ہوئے وراٹ کوہلی، صحافی سے کہا۔ وہ کیا کریں گے اس پر دھیان دیں

وراٹ کوہلی

جنوبی افریقہ کے خلاف وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نے دونوں اننگ میں سنچری لگاکر مین آف دا میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روہت شرما نے ابھی تک کل 28 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ان میں سے 27 میچ انہوں نے مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر کھیلے۔ وشاکھاپٹنم میں وہ پہلی مرتبہ بطور اوپنر ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے جس میں انہوں نے بہترین مظاہرہ کرکے ناقدین کی بولتی بند کردی۔ اب پونے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے ایک مرتبہ پھر ان کے مظاہرے پر سب کی نگاہیں ہیں۔ مگر شاید ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی ٹیم کے اوپنر روہت شرما کو لیکر پوچھے گئے سوالوں سے پریشان ہوگئے ہیں۔

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پونے میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے منعقد ہوئی پریس کافرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دےرہے تھے۔ اس دوران روہت شرما کو لیکر پوچھے گئے ایک سوال پر وراٹ کوہلی ناراض ہوگئے۔ انہوںنے کہا 'کم آن، روہت شرما کو کچھ وقت کیلئے اکیلا چھوڑ دیجئے۔ آپ جانتے ہیں وہ اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہیں اپنی بلے بازی کا لطف اٹھانے دیجئے جیسا کہ وہ محدود اوورس فارمیٹ میں اٹھاتے رہے ہیں۔ اس پر دھیان دینا بند کیجئے کہ روہت اگلے ٹیسٹ میں کیا کریں گے'۔

Loading...

ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا روہت شرما بہترین کھیل رہے ہیں۔ وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں روہت کافی ریلیکس نظر آئے جسے دیکھنا اچھا تجربہ تھاْ۔اتنے سالوں میں انہوں نے جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ اب سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے دوسری اننگ میں جس طرح کھیل کو آگے بڑھایا اس کی وجہ سے گیند بازوں جنوبی افریقی ٹیم کو سمیٹنے کیلئے کم از کم دو گھنٹے زیادہ مل گئے۔ وہ ہمارے لئے بونس کی طرح ہیں۔ اگر وہ اسی انداز میں کھیلتے رہے تو ہم زیادہ سے زیادہ میچ جیت سکیں گے۔

 

Loading...