وراٹ کوہلی نے کہا : اس میچ کو کبھی نہیں بھول سکتا ، دھونی نے میدان پر ہی لے لیا تھا فٹنس ٹیسٹ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کے میچ کی اپنی اننگز کو بے حد خاص بتاتے ہوئے اسے یاد کیا ہے۔

Sep 12, 2019 09:04 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 09:04 PM IST
وراٹ کوہلی نے کہا : اس میچ کو کبھی نہیں بھول سکتا ، دھونی نے میدان پر ہی لے لیا تھا فٹنس ٹیسٹ

ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی ۔ فائل فوٹو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کے میچ کی اپنی اننگز کو بے حد خاص بتاتے ہوئے اسے یاد کیا ہے۔ ہندستان نے دھونی کی کپتانی میں آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2007 کے پہلے ورژن کا خطاب جیتا تھا ، لیکن سال 2016 میں وہ دھونی کی ہی کپتانی میں کولکتہ میں کھیلے گئے فائنل میں پہنچا ، لیکن ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

موجودہ کپتان وراٹ نے عالمی کپ کے آخری گروپ میچ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھاکہ یہ میچ میں کبھی نہیں بھول سکتا ۔ اس خاص رات كواس شخص نے مجھے ایسے بھگایا جیسے میرا فٹنس ٹیسٹ ہو ۔

Loading...

خیال رہے کہ ہندوستان نے سال 2016 میں ہوئے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ میچ میں وراٹ نے دھونی کی ساتھ شراکت داری کی اور ناٹ آؤٹ 82 رنز کی اننگز کھیلی ۔ دھونی 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے ۔

خیال رہے کہ دھونی فی الحال فوج کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں اور کھیل سے باہر ہیں ۔ انہوں نے آخری مرتبہ فروری 2019 میں ہندوستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی -20 کھیلا تھا ۔ اس سال ہوئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد وہ چھٹی پر چلے گئے تھے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دورے پر محدود اوور ٹیم سے باہر رہے تھے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔

Loading...