اپنی تصویر سے دھونی کے ریٹائرمنٹ کی افواہ پھیلنے پر وراٹ کوہلی نے کہا : مل گیا بڑا سبق

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کو لے کر حال ہی میں ڈالے گئے اپنے پوسٹ پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگے سے سوشل میڈیا پر کوئی بھی تصویر ڈالنے اور لکھنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔

Sep 14, 2019 09:40 PM IST | Updated on: Sep 14, 2019 09:40 PM IST
اپنی تصویر سے دھونی کے ریٹائرمنٹ کی افواہ پھیلنے پر وراٹ کوہلی نے کہا : مل گیا بڑا سبق

اپنی تصویر سے دھونی کے ریٹائرمنٹ کی افواہ پھیلنے پر وراٹ کوہلی نے کہا : مل گیا بڑا سبق

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کو لے کر حال ہی میں ڈالے گئے اپنے پوسٹ پر صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگے سے سوشل میڈیا پر کوئی بھی تصویر ڈالنے اور لکھنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔ وراٹ نے ٹوئٹر پر دھونی کو لے کر جمعرات کو ایک تصویر ڈالی تھی جو عالمی کپ -2016 کے آسٹریلیا کے خلاف ایک لیگ میچ سے منسلک تھی۔ اس میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان شراکت کی بدولت ہندستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ وراٹ نے دھونی کے ساتھ اپنی تصویر ڈالنے کے ساتھ ہی اس میچ کی رات انتہائی خاص بتایا تھا۔

ہندستانی کپتان کے اس ٹویٹ کے بعد ہر طرف یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ دھونی ریٹائرمنٹ لینے جا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جانے لگا کہ دھونی ممبئی میں سات بجے پریس کانفرنس میں اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ معاملہ گرم ہونے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے اس کو مسترد کیا۔

Loading...

وہیں ایک مختصر وقت کے بعد یہ واضح ہوا کہ دھونی اس دوران اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں ہیں ۔ وراٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو دھرم شالہ میں ہونے والے تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں اس پوسٹ کے سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے جب یہ پوسٹ ڈالا تو میرے ذہن میں کچھ بھی نہیں تھا۔ میں تو گھر میں بیٹھا تھا اور میں نے ایسے ہی یہ تصویر پوسٹ کر دی۔

View this post on Instagram

For everyone who were asking about the MS Dhoni-VK picture on the Skip's Insta feed 😁😁👌🏻#TeamIndia

A post shared by Team India (@indiancricketteam) on

کپتان نے کہاکہ میرے لئے ہمیشہ سے ہی عالمی کپ کا یہ میچ خاص رہا تھا اور میں اس کے بارے میں بتانا چاہتا تھا۔ ایسے میں میں نے یہ پوسٹ ڈالا۔ لیکن اس کے اتنی بڑی خبر بننے سے مجھے سبق ملا ہے۔ میں اب مستقبل میں کوئی پوسٹ ڈالنے سے پہلے سوچوں گا۔ میں جیسا سوچتا ہوں دنیا ویسا نہیں سوچتی ہے۔

وراٹ نے ساتھ ہی سابق کپتان دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کے بارے میں خاص بات یہی ہے کہ وہ ہندستانی کرکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں اور ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ہے۔ دھونی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے ہی کرکٹ سے دور ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ عالمی کپ کے بعد ہوئے ویسٹ انڈیز دورے سے انہوں نے خود کو الگ کرتے ہوئے ایک ماہ کا وقفہ لیا تھا اور فوج کے ساتھ ٹریننگ کی تھی۔

Loading...