جب وکٹ کیپر نے بیچ میدان میں گرا کر کردی بلے بازی کی جم کر پٹائی ، بلانی پڑگئی پولیس ، دیکھیں ویڈیو

کرکٹ کے کھیل میں اکثر چوکے اور چھکوں کی بارش دیکھی جاتی ہے ، لیکن کبھی کبھی اس کھیل میں کھلاڑی جذبات میں بہہ کر کچھ ایسا کام کرجاتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے ۔

Jul 24, 2019 11:27 AM IST | Updated on: Jul 24, 2019 11:31 AM IST
جب وکٹ کیپر نے بیچ میدان میں گرا کر کردی بلے بازی کی جم کر پٹائی ، بلانی پڑگئی پولیس ، دیکھیں ویڈیو

وکٹ کیپر نے بیچ میدان میں گرا کر کردی بلے بازی کی جم کر پٹائی ، بلانی پڑگئی پولیس ، دیکھیں ویڈیو

کرکٹ کے کھیل میں اکثر چوکے اور چھکوں کی بارش دیکھی جاتی ہے ، لیکن کبھی کبھی اس کھیل میں کھلاڑی جذبات میں بہہ کر کچھ ایسا کام کرجاتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے ۔ اکثر کھلاڑی میدان پر ایک دوسرے کے خلاف سلیجنگ کرتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی تنازع ہاتھا پائی تک پہنچ جاتا ہے ۔ سال 2015 میں برموڈا کے ایک کلب میچ کے دوران بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا تھا  ۔

میچ کے دوران وکٹ کیپر نے بلے باز سے جھگڑا کیا اور بیچ میدان میں گراکر اس کی جم کر پٹائی کردی ۔ بلے باز نے بھی وکٹ کیپر پر پلٹ وار کرنے کیلئے بلا چلایا ، لیکن وہ بال بال بچ گیا ۔ کسی طرح ان دونوں کو الگ کیا گیا اور کچھ دیر کے بعد پولیس نے بھی میدان میں انٹری کر ڈالی ۔

Loading...

برموڈا میں کلیولینڈ کاونٹی کرکٹ کلپ اور ویلو کٹس کرکٹ کلب کے درمیان مقابلہ ہورہا تھا ، تبھی ان دونوں ٹیموں کے دو کھلاڑیوں کے درمیان سلیجنگ ہونے لگی ، لیکن اس کے بعد بات کافی آگے بڑھ گئی ۔ کلیولینڈ کی طرف سے کھیل رہے وکٹ کیپر جیسن اینڈرسن نے ویلو کٹس کے بلے باز جارج او برائن پر حملہ کردیا ۔ اینڈرسن نے اوور ختم ہونے کے بعد برائن کو دھمکی دی ، جس کے بعد کھلاڑی آپس میں بھڑ گئے اور ان کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوگئی۔

اینڈرسن نے بلے باز کو لات ماری اور انہیں گرا دیا ۔ اس کے بعد سبھی کھلاڑی اور امپائر بچاو کیلئے آگئے ۔ اس حرکت کی وجہ سے وکٹ کیپر اینڈرسن پر تاحیات پابندی لگادی گئی جبکہ او برائن کو چھ ون ڈے کیلئے معلطل کردیا گیا ۔

Loading...