ورلڈ کپ فائنل میچ میں خاتون نے کی میدان میں داخل ہونے کی کوشش ، ایڈلٹ ویب سائٹ کی کررہی تھی تشہیر

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں ایک خاتون میدان میں داخل ہوگئی ۔ حالانکہ اس کو باونڈری کے پاس ہی پکڑ لیا گیا ۔

Jul 14, 2019 10:36 PM IST | Updated on: Jul 14, 2019 10:40 PM IST
ورلڈ کپ فائنل میچ میں خاتون نے کی میدان میں داخل ہونے کی کوشش ، ایڈلٹ ویب سائٹ کی کررہی تھی تشہیر

ورلڈ کپ فائنل میچ میں خاتون نے کی میدان میں داخل ہونے کی کوشش

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ میں ایک خاتون میدان میں داخل ہوگئی ۔ حالانکہ اس کو باونڈری کے پاس ہی پکڑ لیا گیا ۔ لارڈس میں کھیلے جارہے فائنل میچ کے دوران ایک خاتون میدان میں داخل ہوئی ، لیکن اس کو آگے جانے سے پہلے ہی روک دیا گیا ۔ اس خاتون کی شناخت ایڈلٹ کنٹینٹ پروسنے والی ویب سائٹ کے مالک وٹالی ڈورووتسکی کی ماں کے طور پر ہوئی ہے ۔ میدان میں داخل ہونے کا واقعہ نیوزی لینڈ کی بلے بازی کے دوران پیش آیا ۔ اس وقت کیوی ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 45 رن تھا ۔

سوشل میڈیا پر ایک یوزر نے ٹویٹ کیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے دوران میدان میں داخل ہونے والی خاتون ایکس ریٹیڈ ویب سائٹ کی مالک کی ماں ایلینا وولتسکی ہے ۔ اس کی عمر 47 سال ہے ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پہلے ہی اس کے ارادے بھانپ لئے اور پکڑلیا ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ کی چمپئنز لیگ فائنل کی کامیابی کو دوہرانے کی کوشش کی ۔

Loading...

وٹالی نے بعد میں ٹویٹ کرکے خود بھی بتایا کہ میری ماں نے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران میدان میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ میری ماں پاگل ہیں ۔

world cup 2019, cricket world cup, world cup pitch invasion, world cup streaker, eng vs nz, eng vs nz streaker, eng vs nz pitch invasion, world cup final pitch invasion, world cup final streaker

وٹالی کی ماں نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اور ان پر لکھا تھا وٹالی ان سینسرڈ ۔ اس  سے پہلے چمپئنز لیگ کے فائنل کے دوران وٹالی کی گرل فرینڈ میدان میں داخل ہوگئی تھی ، میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں وٹالی کی گرل فرینڈ کافی اندر تک چلی گئی تھی ۔ بعد میں انہیں پکڑ کر نکال دیا گیا ۔ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کی ویب سائٹ کی تشہیر کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا تھا ۔

Loading...