پاکستان کے سابق کرکٹر کا عجیب و غریب بیان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہارے گی ٹیم انڈیا ! ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم آسانی سے سیمی فائنل میں جگہ بناتی نظر آرہی ہے ، لیکن پاکستانی ٹیم اپنی اچھی کارکردگی سے زیادہ دوسروں کی خراب کارکردگی کے بعد ہی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے ۔

Jun 26, 2019 08:32 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 08:32 PM IST
پاکستان کے سابق کرکٹر کا عجیب و غریب بیان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہارے گی ٹیم انڈیا ! ۔

پاکستان کے سابق کرکٹر کا عجیب و غریب بیان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہارے گی ٹیم انڈیا ! ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم آسانی سے سیمی فائنل میں جگہ بناتی نظر آرہی ہے ، لیکن پاکستانی ٹیم اپنی اچھی کارکردگی سے زیادہ دوسروں کی خراب کارکردگی کے بعد ہی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے ۔ اسی سلسلہ میں پاکستان کے سابق بلے باز باسط علی نے ایک عجیب و غریب بیان دیا ہے ۔ باسط علی نے ایک نیوز چینل پر کہا کہ پاکستانی ٹیم تو اپنے میچ جیت جائے گی ، لیکن اس کو خطرہ ٹیم انڈیا سے ہے ، جو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف جان بوجھ کر خراب کھیلے گی اور میچ ہار جائے گی ۔

باسط علی کا یہ بیان وہاں موجود سبھی لوگوں کو حیران کرگیا ۔ باسط علی نے تو اشاروں ہی اشاروں میں یہاں تک کہہ دیا کہ آسٹریلیا نے جان بوجھ کر ٹیم انڈیا سے میچ گنوایا ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ 1992 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جان بوجھ کر پاکستان سے سیمی فائنل میچ ہار گئی تھی ۔ باسط علی کے اس بیان پر اینکر سے لے کر گیسٹ پینل کے دیگر لوگ بھی حیران رہ گئے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے جیتنا ضروری ہے ۔ حالانکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی نظر ہندوستان پر رہے گی ، جس کو اپنے بچے ہوئے میچ ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور انگلینڈ سے کھیلنے ہیں ۔ اگر ہندوستانی ٹیم انگلینڈ یا بنگلہ دیش سے میچ گنواتی ہے ، تو پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا ارمان ٹوٹ سکتا ہے ۔ سری لنکا کے خلاف بھی اگر ٹیم انڈیا میچ گنواتی ہے ، تو پاکستان سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوسکتا ہے ۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کا ان ٹیموں سے ہارنا مشکل ہے ۔

Loading...