عرفان پٹھان فلموں میں رکھیں گے قدم، پولیس افسربن کرکریں گے زبردست ایکشن

عرفان پٹھان تمل فلموں کےسپراسٹاروکرم کے ساتھ 'وکرم 58' فلم میں اہم کردارمیں نظرآئیں گے۔

Oct 15, 2019 04:50 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 04:54 PM IST
عرفان پٹھان فلموں میں رکھیں گے قدم، پولیس افسربن کرکریں گے زبردست ایکشن

ہندوستانی کرکٹرعرفان پٹھان جلد ہی تمل فلم کےذریعہ سنیمائی پردے پرنظرآئیں گے۔ عرفان پٹھان تمل فلموں کےسپراسٹاروکرم کےساتھ 'وکرم 58' فلم میں اہم کردارمیں نظرآئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری اجےگنموتھواورپروڈکشن للت کمارکا سیون اسکرین اسٹوڈیوکررہا ہے۔ عرفان پٹھان کی فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔ یہ ہندوستان کےعلاوہ بیرون ممالک میں کئی مقامات پرشوٹ کی جائےگی۔ اس میں عرفان پٹھان ایک پولیس انسپکٹر کےکردارمیں نظرآئیں گے۔ فلم کوموسیقی اے آررحمٰن دیں گے جبکہ کیمرہ کے کام کی ذمہ داری شیوکماروجین کے پاس ہوگی۔

فلم کولے کرپرجوش ہیں عرفان پٹھان

Loading...

فلم کےڈائریکٹراجےگنموتھواس سے پہلے ڈیمونٹےکالونی اورامیکا نوڈیگل جیسی فلمیں بنا چکےہیں۔ وکرم تمل فلموں کا بڑا نام ہےاورمداح پیارسےانہیں 'چیاں' کہتے ہیں، جس کا مطلب خدا کا تحفہ ہوتا ہے۔ عرفان پٹھان آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس کےلئےکھیل چکے ہیں۔ ایسے میں تمل ناڈوکےلئے وہ جانا پہچانا نام اورچہرہ ہے۔ انہوں نے فلم کے بارے میں کہا کہ وہ کافی پرجوش ہیں اوریہ ان کے لئے ایک نیا چیلنج ہے۔

فلم ڈائریکٹراجے گنموتھو کے ساتھ عرفان پٹھان فلم ڈائریکٹراجے گنموتھو کے ساتھ عرفان پٹھان

سیون اسکرین اسٹوڈیو پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے ٹوئٹرپرفلم کے بارے میں بتایا گیا 'عرفان پٹھان کوچیاں وکرم 58 کےذریعہ سپراسٹائلش اوتارمیں پیش کرتے ہوئے فخر اور احترام کا احساس ہورہا ہے۔ آپ کا استقبال ہے سراورایک سنسنی خیزڈیبیوکے لئے نیک خواہشات'۔

وہیں فلم کےڈائریکٹراجےگنموتھو نےلکھا 'استقبال ہےعرفان پٹھان سر۔ شائقین کےسامنےآپ کےنئےاوتارکوسامنےلانےکا بے صبری سےانتظارہے۔ کچھ زبردست ایکشن کا وقت ہے'۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نےاپنی اورعرفان پٹھان کی تصویربھی ٹوئٹ کی۔  گنموتھو کی فلم امیکا نوڈیگل میں ہندی  فلموں کےبڑے ڈائریکٹرانوراگ کشیپ بڑے کردارمیں تھے۔ ان کے ساتھ نینتارا اورراشی کھنہ کا بھی اہم کردارتھا۔

Loading...