آئی پی ایل 2019 : دھونی کا دھماکہ ، چنئی سپرکنگس نے راجستھان کو دی مات

چنئی سپر کنگ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 175 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔اس کے جواب میں راجستھان کی ٹیم 167رن ہی بناسکی ۔

Apr 01, 2019 12:10 AM IST | Updated on: Apr 01, 2019 12:10 AM IST
آئی پی ایل 2019 : دھونی کا دھماکہ ، چنئی سپرکنگس نے راجستھان کو دی مات

فوٹو کریڈٹ : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

آئی پی ایل 2019 کے ایک مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے راجستھان رائلس کو شکست دید ی ہے ۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے آخری اوور میں لگائے گئے تین چھکوں سمیت ناٹ آؤٹ 75 رنوں کی زبردست اننگ کی بدولت گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 175 رن کا مشکل اسکور بنا لیا، جو راجستھان حاصل نہیں کرسکی ۔ راجستھان 167 رن ہی بناسکی

دھونی نے 46 گیندوں پر ناٹ آوٹ 75 رن کی اننگز میں چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔ دھونی نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادكٹ کے اننگز کے آخری اوور میں تین چھکے اڑائے۔ اسی اوور میں رویندر جڈیجہ نے بھی چھکا لگایا۔ انادكٹ کے اس اوور میں کل 28 رن پڑے جس نے ایک جھٹکے میں چنئی کے اسکور کو 175 رنز پر پہنچا دیا جبکہ ایک وقت چار وکٹ 88 رن پر گنوانے کے بعد چنئی کے لئے 150 تک پہنچنا مشکل لگ رہا تھا۔

دھونی کا راجستھان کے خلاف یہ پہلی نصف سنچری تھی۔ دھونی نے اس طرح آئی پی ایل میں اپنا دوسرا بہترین سکور بنا ڈالا۔ انہوں نے گزشتہ سیشن میں موہالی میں پنجاب کے خلاف ناقابل شکست 79 رنز بنائے تھے۔

راجستھان کی جانب سے آرچر نے چار اوور میں صرف 17 رنز دے کر دو وکٹ لئے جبکہ دھول کلکرنی، بین اسٹوکس اور انادكٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔ انادكٹ نے اپنے چار اوور میں 54 رن دے ڈالے۔ ان کا آخری اوور آئی پی ایل -2019 کا اب تک کا سب سے مہنگا اوور بن گیا۔

Loading...

Loading...