دیپا ملک بنیں گی کھیل رتن، رویندرجڈیجہ کوملے گا ارجن ایوارڈ، یہاں دیکھیں پوری فہرست

دیپا ملک کوملک کے سب سے بڑے کھیل ایوارڈ 'کھیل رتن' سے نوازا جائے گا۔ جبکہ رویندرجڈیجہ ارجن ایوارڈ سے سرفرازکئے جائیں گے۔ 

Aug 17, 2019 09:13 PM IST | Updated on: Aug 17, 2019 09:30 PM IST
دیپا ملک بنیں گی کھیل رتن، رویندرجڈیجہ کوملے گا ارجن ایوارڈ، یہاں دیکھیں پوری فہرست

اپنی کمزوریوں کو شکست دیتے ہوئے پیرالمپک میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی دیپا ملک کھیل رتن بنیں گی۔ وہیں بیڈمنٹن کوچ ومل کمارکو درونا چاریہ ایوارڈ سے سرفرازکیا جائےگا۔ ان کےعلاوہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ال راونڈررویندرجڈیجہ کوارجن ایوارڈ سے سرفرازکیا جائے گا۔ ہفتہ کوایوارڈ کمیٹی نےاس کا اعلان کیا۔

رویندر جڈیجہ رویندر جڈیجہ

Loading...

دیپا ملک نے 2016 میں ریومیں ہوئے پیرالمپک میں شاٹ پٹ میں سلورمیڈل جیتا تھا۔ وہیں گزشتہ سال ہوئےایشین پیرا گیمس میں انہوں نےدوکانسےکا تمغہ اپنےنام کیا تھا۔ دیپا ملک کے ساتھ ساتھ پہلوان بجرنگ پونیا کوبھی دنیائے کھیل کےسب سےبڑے اعزاز 'کھیل رتن' سے نوازا جارہا ہے۔

ومل کماربنیں گے درونا چاریہ

وہیں بیڈمنٹن کوچ ومل کمارکودروناچاریہ ایوارڈ سےنوازاجائےگا۔ ان کےعلاوہ ٹیبل ٹینس کوچ سندیپ گپتا اورایتھلیٹکس کوچ موہندرسنگھ ڈھلوکوبھی اس اعزازکےلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ہاکی کےمیزبان پٹیل، کبڈی سے رام بیرسنگھ کھوکھراورکرکٹ سے سنجے بھاردواج کو لائف ٹائم کٹیگری میں اعزازسے سرفرازکیا جائےگا۔

ومل کماربنیں گے درونا چاریہ ومل کماربنیں گے درونا چاریہ

یہ 19 کھلاڑی بنیں گے ارجن ایوارڈ

آل راونڈررویندرجڈیجہ اورپونم یادو سمیت الگ الگ کھیلوں سے کل 19 کھلاڑیوں کوارجن ایوارڈ سے سرفرازکیا جائےگا۔ ایتھلیٹکس سےتیجندرپال سنگھ تور، محمد انس یحییٰ اوراسوپنا برمن کواس ایوارڈ کےلئےمنتخب کیا گیا ہےجبکہ باڈی بلڈنگ سےایس بھاسکرن، مکے بازی سے2016 ورڈ باکسنگ چمپئن شپ کی سلورمیڈلسٹ سونیا لاتھر، ہاکی سےچنگلینسانا سنگھ کنگجم، کبڈی سےاجےٹھاکرے، موٹراسپورٹس سےگوروسنگھ گل، پیرا اسپورٹس سے بیڈمنٹن کھلاڑی پرمود بھگت، ریسلنگ سےپوجا ڈھانڈا، گھوڑسواری سےفواد مرزا، فٹبال سےگرپریت سنگھ سندھو، پیرا اسپورٹس سےسندرسنگھ گرجر، بیڈ منٹن سے بھامی دیپتی سائی پرنیت اورپولوسےسمرن سنگھ شیرگل کوارجن ایوارڈ سےسرفرازکیا جائےگا۔

Loading...