سیریز جیتنے کے بعد اس ماڈل نے کہا۔ دیپک چاہر کی گیند بازی دیکھ کرکھڑے ہوگئےرونگٹے

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں دیپک چاہر کا مظاہرہ بہترین رہا اور انہیں نہ صرف ناگپور ٹی۔20 میں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا بلکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی ملا۔

Nov 13, 2019 08:42 AM IST | Updated on: Nov 13, 2019 10:31 AM IST
سیریز جیتنے کے بعد اس ماڈل نے کہا۔ دیپک چاہر کی گیند بازی دیکھ کرکھڑے ہوگئےرونگٹے

کرکٹ کی دنیا میں اب دیپک چاہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ناگپور ٹی۔20 میچ میں انہوں نے ہیٹرک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں اب دیپک چاہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ناگپور ٹی۔20 میچ میں انہوں نے ہیٹرک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ دیپک چاہر کے 7 رن دیکر 6 وکٹ لینے کے حیرت انگیز مظاہرے کی بدولت ٹیم انڈیا نے اس مقابلے میں 30 رن سے جیت درج  کرکے تین میچوں کی سیریز2-1  سے اپنے نام کی۔ اس کے بعد سے ہی دیپک چاہر کے مظاہرے کی تعریف ہر جانب ہو رہی ہے۔ ایسا ہونا لازمی بھی ہے کیونکہ آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگس کے تیز گیند بازدیپک چاہر ٹی۔20 کرکٹ میں ہیٹرک لینے والے ہندستان کے پہلے کرکٹر ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں دیپک چاہر کا مظاہرہ بہترین رہا اور انہیں نہ صرف ناگپور ٹی۔20 میں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا بلکہ مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی ملا۔ دیپک چاہر کے مداحوں میں ان کی بہن ماڈل مالتی چاہر بھی شمار ہوگئی ہیں۔  دیپک چاہر کی بہن پیشے سے ایک ماڈل ہیں۔ مالتی چاہر نے اپنے بھائی دیپک چاہر کے بہترین مظاہرے کے بعد ایک خاص پیغام سوشل میڈیا انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پوسٹ کیا ہے۔

Image credits: Malti Chahar / Instagram. Image credits: Malti Chahar / Instagram.

Loading...

ماڈل مالتی نے انسٹاگرام پر دیپک چاہر کے ہیٹرک لینے والے لمحے کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ مالتی نے لکھا ہے، " آپ کی ہیٹرک اور ٹی۔20 کرکٹ کی بہترین کارکردگی پر مجھے فخر ہے۔ اب بھی میرے رونگٹے کھڑے ہورہے ہیں۔ آپ اور کامیابی حاصل کرو"۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم انڈیا کو سیریز جیت دلانے کے بعد دیپک چاہر کافی جذباتی ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی ایسے مظاہرے کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ حالانکہ وہ محنت کا پھل ملتا دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ اپنی حالیہ کارکردگی کے چلتے دیپک چاہر نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی۔20 عالمی کپ کیلئے ٹیم انڈیا میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔ دیپک چاہر نے میچ کے بعد کہا کہ میں بچپن سے ہی سخت محنت کررہا ہوں اور اس کا نتیجہ ملنا کافی سکون بھرا احساس ہے۔ کپتان روہت شرما مجھے ڈٹیتھ اووروں میں گیند بازی کرانا چاہتے تھے اور ٹیم مینیجمنٹ کا بھی یہی ماننا تھا۔ میں ہمیشہ اگلی گیند پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں"۔

بتا دیں کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی۔20 سیریز کے بعد اب دو میچیوں کی ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہونا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 22 نومبر سے کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے آمنے۔سامنے ہوں گی۔ یہ ٹیم انڈیا کا پہلا ڈے۔نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔۔

Loading...