حیدرآباد آئی پی ایل سے باہر، دہلی کوکھیلنا ہوگا کوالیفائر

May 09, 2019 12:07 AM IST | Updated on: May 09, 2019 12:07 AM IST
حیدرآباد آئی پی ایل سے باہر، دہلی کوکھیلنا ہوگا کوالیفائر

حیدرآباد آئی پی ایل 2019 سے باہر ہوگئی۔

آئی پی ایل کے الیمینیٹرمیچ میں دہلی کیپٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کودلچسپ مقابلے میں دووکٹ سے شکست دے دی۔ دہلی نے ایک گیند پہلے 163 رنوں کا ہدف حاصل کرلیا۔ دہلی کو آخری دو گیندوں پردو رنوں کی ضرورت تھی اورکیمو پال نے چوکا لگاکردہلی کو کوالیفائر میں جگہ دلا دی۔

حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں 162 رن بنائے۔ جواب میں دہلی کے لئے پرتھوی شا نے 58 رن بنائے۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے دھماکے داربلے بازی کرتے ہوئے 5 چھکے لگاکر49 رنوں کی اننگ کھیل کردہلی کو جیت دلائی۔ دہلی اب جمعہ کوچنئی چنئی سپرکنگس کے خلاف کوالیفائر2 کھیلے گی۔

Loading...

رشبھ پنت نے طے کی دہلی کی جیت

دہلی کیپٹلس کی جیت اس کے جارح بلے بازرشبھ پنت نے طے کی۔ ایک وق دہلی کوتین اوورمیں 34 رنوں کی ضروت تھی، لیکن پنت نے تھنپی کی مسلسل 4 گیندوں پردو چھکے اوردوچوکے لگا دیئے۔ پنت نے تھنپی کے اوورمیں 22 رن بنائے، جس نے دہلی کو جیت کے قریب لاکرکھڑا کردیا۔ حالانکہ رشبھ پنت جیت سے پانچ رن پہلے ہی اپنا وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 21 گیندوں میں 49 رن بناکرآوٹ ہوئے۔

آخری اوورکی دلچسپی

میچ کی آخری اوورمیں دہلی کیپٹلس کو پانچ رنوں کی ضرورت تھی، حیدرآباد کے کپتان ولیمسن نے خلیل احمد کو گیند تھمائی۔ خلیل احمد نے پہلی گیند وائڈ پھینکی۔ پہلی گیند پرمشرا نےایک رن لیا۔ اب دہلی کو جیت کے لئے محض تین رن چاہئے تھی۔ دوسری گیند پرکیموپال رن بنانے سے چوکے۔ تیسری گیند پرپال نے ایک رن لیا۔ اب دہلی کوتین گیندوں میں دو رن چاہئے تھے۔ چوتھی گیند پرامت مشرا نے بائی کا رن چرانا چاہا، لیکن رن لیتے وقت وہ وکٹ کے آگے گئے اورانہوں نے خلیل احمد کے تھروکوروک دیا، جس کے بعد انہیں فیلڈنگ میں رکاوٹ کا قصوروارپات ہوئے امپائرنےآوٹ دے دیا۔ حالانکہ اس کے بعد کیمو پال نے پانچویں گیند پرچوکا لگاکردہلی کو جیت دلا دی۔

Loading...