انوکھا کرکٹ میچ ! کھلاڑیوں نے دھوتی کرتا پہن کر لگائے چوکے چھکے ، سنسکرت میں ہوئی کمنٹری

وارانسی کے سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی میں منگل کو ایک دلچسپ کرکٹ میچ دیکھنے کو ملا ۔ اس میچ میں کھلاڑی کرکٹ کا روایتی لباس چھوڑ کر دھوتی کرتا پہن کر کھیلتے نظر آئے ۔

Feb 13, 2019 08:43 AM IST | Updated on: Feb 13, 2019 08:44 AM IST
انوکھا کرکٹ میچ ! کھلاڑیوں نے دھوتی کرتا پہن کر لگائے چوکے چھکے ، سنسکرت میں ہوئی کمنٹری

انوکھا کرکٹ میچ ! کھلاڑیوں نے دھوتی کرتا پہن کر لگائے چوکے چھکے ، سنسکرت میں ہوئی کمنٹری

وارانسی کے سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی میں منگل کو ایک دلچسپ کرکٹ میچ دیکھنے کو ملا ۔ اس میچ میں کھلاڑی کرکٹ کا روایتی لباس چھوڑ کر دھوتی کرتا پہن کر کھیلتے نظر آئے ۔ دلچسپ بات یہ ہے میچ کی کمنٹری بھی سنسکرت میں کی گئی ۔ یونیورسٹی کی سلور جوبلی کے موقع پر اس میچ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس دوران میچ دیکھنے کیلئے پہنچے ناظرین کو سنسکرت میں کمنٹری سننے کو ملی ۔

اس ٹورنامنٹ میں پانچ سنسکرت یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ہی میدان میں موجود امپائروں نے بھی روایتی ہندوستانی لباس پہن رکھا تھا ۔ سابق رنجی کھلاڑی دھیرج مشرا اور سنجیو تیواری نے اس دوران امپائرنگ کی ۔ دھوتی کرتا پہنے بلے بازوں کو بلے بازی اور رن لینے کے دوران کوئی پریشانی بھی نہیں ہوئی اور وہ بڑے آرام سے کھیلتے ہوئے نظر آئے ۔

Loading...

خاتون کرکٹر نیلو مشرا ور کاشی وشوناتھ مندر کے پجاری شری کانت مشرا نے میچ کا افتتاح کیا ۔ کمنٹری کے دوران بتایا گیا کہ سنسکرت میں چوکے کیلئے "چتردھاوانانک" اور چھکے کیلئے "ششٹھادھاونانک" الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے بنگلہ دیش کو لگا جھٹکا ، یہ بڑا کھلاڑی ہوا باہر

 

Loading...