راجستھان کے خلاف دنیش کارتک نے لگایا حیرت انگیز چھکا، اے بی ڈیویلیئرس سے ہوا موازنہ

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف دنیش کارتک نے ناٹ آوٹ 97 رنوں کی اننگ کھیلی، جو آئی پی ایل میں ان کی سب سے بہترین اسکورہے۔ تاہم ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Apr 26, 2019 12:08 AM IST | Updated on: Apr 26, 2019 12:08 AM IST
راجستھان کے خلاف دنیش کارتک نے لگایا حیرت انگیز چھکا، اے بی ڈیویلیئرس سے ہوا موازنہ

دنیش کارتک نے راجستھان کے خلاف بہترین اننگ کھیلی۔

آئی پی ایل کے 43 ویں مقابلے میں دنیش کارتک نے اپنے بلے سے ایسی اننگ کھیلی، جس کی ان سے کم ہی امید ہوتی ہے۔ دنیش کارتک کو ایک عام اورسلجھا ہوا بلے باز سمجھا جاتا ہے، جو سنگلز اور ڈبلز اورچوکے نکالنے میں ماہرسمجھے جاتے ہیں، لیکن راجستھان کے خلاف کارتک نے چھکوں کی برسات کردی۔ دنیش کارتک نے راجستھان کے گیند بازوں کی جم کرخبرلیتے ہوئے 9 چھکے لگائے، جس میں انہوں نے ڈیویلیئرس جیسے چھکے لگائے۔

دنیش کارتک نے 12 ویں اوورمیں جوفرا آرچرکی گیند پرایسا چھکا لگایا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ آرچرنے کارتک کو شارٹ گیند پھینکی، جس پرانہوں نے نٹراج شاٹ کھیلا اورگیند چھکے کے لئے چلی گئی۔ جوفرا آرچرکا یہ چھکا دیکھ کرآرچربے حد حیران نظرآئے۔ جس آرچرکی گیندوں پردوسرے بلے بازوں کوکھیلنے میں پریشانی ہورہی تھی، انہیں کی گیندوں پردنیش کارتک نے غضب کی بلے بازی کی۔

Loading...

دنیش کارتک نے ان کی گیندوں میں کل تین چھکے لگائے۔ 19 ویں اوورکی گیند بازی کررہے آرچرکی گیندوں پرکارتک نے دو چھکے لگائے۔ کارتک نے جے دیو انادکٹ کوبھی نشانے پرلیا اوران کی گیندوں پرتین چھکے لگائے۔ شرے یس گوپال، ورن ایران اوراوشانے تھامس کی گیندوں پرانہوں نے 1-1 چھکا لگایا۔ دنیش کارتک نے 35 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی آئی پی ایل میں 17 ویں نصف سنچری ہے۔

دنیش کارتک نے ٹی 20 میں اپنے خراب فارم کا سلسلہ توڑا۔ دنیش کارتک نے گزشتہ 20 ٹی 20 اننگ میں محض دو نصف سنچری لگائی ہیں۔ حالانکہ راجستھان کے خلاف وہ انی پہلی سنچری سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے 50 گیندوں پرناٹ آوٹ 97 رنوں کی اننگ کھیلی۔

Loading...