آسٹریلیا اور انگلینڈ میچ کے دوران بڑا حادثہ ، آرچر کی تیز گیند پر لہولہان ہوا آسٹریلیا کا یہ کھلاڑی ، بہنے لگا خون

انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر کی گیند نے آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز الیکس کیری کو زخمی کردیا ۔ آرچر کی تیزی سے اٹھتی گیند کیری کے منہ پر جاکر لگی ، جس سے ان کا ہیلمٹ نیچے گرگیا اور کیری کے چہرے سے خون بہنے لگا ۔

Jul 11, 2019 05:27 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 08:07 PM IST
آسٹریلیا اور انگلینڈ میچ کے دوران بڑا حادثہ ، آرچر کی تیز گیند پر لہولہان ہوا آسٹریلیا کا یہ کھلاڑی ، بہنے لگا خون

آسٹریلیا اور انگلینڈ میچ کے دوران بڑا حادثہ ، آرچر کی تیز گیند پر لہولہان ہوا آسٹریلیا کا یہ کھلاڑی ،

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا سیمی فائنل میچ کھیلا جارہا ہے ۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر کی گیند نے آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز الیکس کیری کو زخمی کردیا ۔ آرچر کی تیزی سے اٹھتی گیند کیری کے منہ پر جاکر لگی ، جس سے ان کا ہیلمٹ نیچے گرگیا اور کیری کے چہرے سے خون بہنے لگا ۔ انگلینڈ کے فیلڈر اور ساتھی بلے باز اسٹیو اسمتھ فورا ان کی مدد کیلئے دوڑ پڑے ۔ آسٹریلیا کے فیزیو نے فورا کیری کے چہرے سے خون کو صاف کیا اور مرہم پٹی کی ۔

جوفرا آرچر کی گیند کی رفتار 86 میل فی گھنٹہ یعنی 138 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔ یہ واقعہ آسٹریلیائی اننگز کے 8 ویں اوورس میں پیش آیا ۔ اوور کی آخری گیند آرچر شارٹ نے شارٹ ڈالی اور کیری آخر تک اس پر نظر جمائے نہیں رہ سکے ، جس کی وجہ سے گیند چہرے کے نچلے حصہ پر جاکر لگ گئی اور کیری کا ہیلمٹ گرگیا اور خون بہنے لگا ۔

لیکن ابتدائی مرہم پٹی کے بعد کیری نے دوبارہ بلے بازی شروع کی ۔ ابتدائی تین جھٹکوں سے آسٹریلیائی ٹیم کافی دباو میں تھی ۔ کیری نے اسمتھ کے ساتھ 100 سے زیادہ رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کو دباو سے باہر نکالا ۔ تاہم وہ اپنی نصف سنچری سے چوک گئے اور 46 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ انہیں عادل رشید نے آوٹ کیا ۔

jofra archer bouncer, alex carey, alex carey injury, australia vs england live, australia vs england score,] aus vs eng score, eng vs aus live score, जोफ्रा आर्चर, एलेक्‍स कैरी, ऑस्‍ट्रेलिया इंग्‍लैंड लाइव

Loading...