میچ کے دوران 16 سال کے اس پاکستانی کرکٹر کو ملی بیحد دردناک خبر، ہوئی ماں کی موت

بتا دیں کہ نسیم شاہ محض 16 سال کے ہیں اور وہ اپنی تیز رفتار گیند بازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔

Nov 12, 2019 12:56 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 12:56 PM IST
میچ کے دوران 16 سال کے اس پاکستانی کرکٹر کو ملی بیحد دردناک خبر، ہوئی ماں کی موت

نسیم شاہ: فائل فوٹو

ایک کھلاڑی جو بھرپور جوش کے ساتھ میچ کھیل رہا ہو، وہ صرف 16 سال کا ہو اور پہلی بار آسٹریلیا کے دورے کے لئے اپنی نیشنل ٹیم میں منتخب کیا گیا ہو لیکن اسی دوران اسے خبر ملے کہ اس کی ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں تو سوچئے اس کے دل پر کیا گزرے گی؟ کچھ ایسا ہی ہوا ہے پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ کے ساتھ جو اس وقت آسٹریلیا دورے پر ٹور میچ کھیل رہے ہیں۔

نسیم شاہ کی ماں کا منگل کو انتقال ہو گیا۔ موت کی وجوہات کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے لیکن اس خبر سے یہ گیند باز ٹوٹ ضرور گیا ہو گا۔ بتا دیں کہ نسیم شاہ محض 16 سال کے ہیں اور وہ اپنی تیز رفتار گیند بازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اتنی کم عمر میں انہیں پاکستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا اور آسٹریلیا دورے کی ٹیم میں انہیں جگہ دی گئی ہے۔

cricket

Loading...

نسیم شاہ کی ماں کے انتقال کی خبر کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اے کے خلاف ہاتھوں میں کالی پٹی باندھ کر میدان پر اتری۔ یہی نہیں، کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ٹویٹ کر نسیم کی ماں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹ کر جانکاری دی کہ آسٹریلیا اے کے کھلاڑی بھی کالی پٹی باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔

پاکستان لوٹیں گے نسیم شاہ

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، نسیم شاہ آسٹریلیا دورہ بیچ میں چھوڑ کر پاکستان لوٹنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا تھا کہ نسیم شاہ 21 نومبر سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز میں ڈبیو کرنے والے تھے لیکن اس سے پہلے ہی ان پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ صاف نہیں ہے کہ اپنی ماں کی تدفین کے بعد نسیم واپس آسٹریلیا لوٹیں گے یا نہیں۔

Loading...