پاکستان کے یہ پانچ کھلاڑی بدل سکتے ہیں عالمی کپ کی تاریخ، ہندوستان کی ہوسکتی ہے سب سے بڑی شکست

موجودہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 16 جون کو دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

May 19, 2019 05:37 PM IST | Updated on: May 19, 2019 05:46 PM IST
پاکستان کے یہ پانچ کھلاڑی بدل سکتے ہیں عالمی کپ کی تاریخ، ہندوستان کی ہوسکتی ہے سب سے بڑی شکست

پاکستان کے یہ کھلاڑی رقم کریں گے تاریخ۔ تصویر: آئی سی سی

عالمی کپ 2019 کا آغاز30 مئی سے ہورہا ہے۔ اس باریہ عالمی کپ ٹورنامنٹ انگلینڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کےآغاز سے قبل ہی پوری دنیا کےعظیم کرکٹروں کی پیشین گوئیاں جاری ہیں، ہرکوئی اپنے لحاظ اورنقطہ نظرسےٹیموں کومضبوط اورعالمی کپ خطاب کا مضبوط دعویدارقراردے رہا ہے۔ تاہم اس ٹورنامنٹ کا سب سے اہم اوردلچسپ میچ دو حریف ٹیموں کے درمیان ہوگا، وہ ہیں انڈیا اورپاکستان۔

ہندوستان اورپاکستان کےاعدادوشمارکو دیکھاجائے توپاکستان پرٹیم انڈیا ہمیشہ بھاری رہی ہے، لیکن اس بارکےمقابلے میں نتیجہ کچھ حیرت انگیزہوسکتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک عالمی کپ تاریخ میں 6 بارمقابلہ ہوا ہے اورہربارپاکستان کوہارملی ہے جبکہ موجودہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 16 جون کو دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، لیکن اس بار پاکستان کے یہ پانچ کھلاڑی تاریخ بدل سکتے ہیں۔

Loading...

فخرزمان

فخرزمان پاکستان کے لئے ڈبل سنچری لگانے والے واحد بلے باز ہیں۔ تصویر: آئی سی سی فخرزمان پاکستان کے لئے ڈبل سنچری لگانے والے واحد بلے باز ہیں۔ تصویر: آئی سی سی

پاکستانی ٹیم کے سلامی بلے باز29 سالہ فخرزمان کےبلے سے جم کررن نکل رہے ہیں۔ اب تک 35 ونڈے میں 52.96 کی اوسط سے 1642 رن بنانے والےاس کھلاڑی کے بلے سے 4 سنچریاں نکلی ہیں، جس میں گزشتہ سال جولائی میں بلاوایو میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری (210 ناٹ آوٹ) بھی شامل ہے۔ فخرزمان یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جبکہ ہندوستان کے خلاف انہوں نے تین میچوں میں 145 رن (اوسط 48.33، سب سے زیادہ اسکور114 رن ) بنائے ہیں۔

امام الحق

امام الحق نے اب تک 6 سنچریاں لگائی ہیں۔ تصویر: آئی سی سی امام الحق نے اب تک 6 سنچریاں لگائی ہیں۔ تصویر: آئی سی سی

امام الحق نے جب انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا تب وہ پاکستان کے سابق عظیم بلے بازانضمام الحق کے بھتیجے کے طورپرجانے جاتےتھے، لیکن اس 23 سال کے نوجوان نے اب تک کھیلے 28 ونڈے میچوں میں 60.30 کی اوسط سے1387 رن بناکراپنی خود کی پہچان بنالی ہے۔ امام الحق نےاب تک 6 سنچریاں لگائی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نےانگلینڈ کے خلاف برسٹل ونڈے میں 151 رنوں کی شانداراننگ کھیلی تھی، جوکہ ان کا سب سے بڑا اسکورہے۔ حالانکہ ہندوستان کے خلاف اس کھلاڑی نے دومیچوں میں صرف 12 رن بنائے ہیں۔

بابراعظم 

بابر اعظم نے حال ہی میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 115 رنوں کی شانداراننگ کھیل کراپنا دکھایا ہے۔ تصویر: آئی سی سی بابر اعظم نے حال ہی میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 115 رنوں کی شانداراننگ کھیل کراپنا دکھایا ہے۔ تصویر: آئی سی سی

حال ہی میں 25 سالہ بلے بازبابراعظم نے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف 115 رنوں کی شانداراننگ کھیل کراپنا دم دکھایا ہے۔ حالانکہ اب تک وہ 63 میچوں میں 51.13 کی اوسط سے 2659 رن بناچکےہیں، جس میں 9 سنچریاں شامل ہیں۔ ہندوستان کےخلاف انہوں نے چارمیچوں میں 110 رن (سب سے زیادہ 47) رن بنائے ہیں، لیکن اس عالمی کپ میں یہ نوجوان بلے بازاپنےبلےسے ہندوستانی گیند بازوں میں خوف پیدا کرسکتا ہے۔

شاداب خان

شاداب خان کی اسپن گیند بازی ہندوستانی بلے بازوں کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔ تصویر: آئی سی سی شاداب خان کی اسپن گیند بازی ہندوستانی بلے بازوں کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔ تصویر: آئی سی سی

لیگ اسپنرگیند باز 20 سالہ شاداب خان نے اب تک 34 ونڈے میچوں میں 27.74 کی اوسط سے 47 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا ہے۔ ویسے شاداب خان نے ہندوستان کے خلاف بھی چارمیچ کھیلے ہیں اوراس دوران ان کی کارکردگی کوئی خاص نہیں رہی تھی۔ تب وہ 43 کی اوسط سے چاروکٹ ہی حاصل کرسکے تھے۔ تاہم موجودہ عالمی کپ میں ان کی اسپن گیند بازی ہندوستانی بلے بازوں کے لئے چیلنج بن سکتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کی رفتار ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کرسکتی ہے۔ تصویر: آئی سی سی شاہین شاہ آفریدی کی رفتار ہندوستانی بلے بازوں کو پریشان کرسکتی ہے۔ تصویر: آئی سی سی

اس بائیں ہاتھ کے طوفانی گیند بازنےاب تک 13 ونڈے میچوں میں 26.55 کی اوسط سے 20 وکٹ حاصل کئے ہیں اوروہ پوری دنیا کے کرکٹ کے جاننے والوں اورعظیم کرکٹروں کے درمیان چرچا کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ 19 سال کا یہ نوجوان گیند بازہندوستانی بلے بازوں کو اپنی خطرناک گیند بازی سے گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکرسکتا ہے اوراس کا فائدہ  پاکستانی ٹیم کوہوسکتا ہے۔

Loading...