ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کی کیوں کی جارہی ہے مانگ؟

ہیش ٹیگ آئی سی سی رولز اب ٹویٹر پرٹرینڈ کررہاہے۔ شائقین کا کہناہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیاہے اور وہ ورلڈ چمپئین بننے کے حقدار ہے۔

Jul 15, 2019 10:33 AM IST | Updated on: Jul 15, 2019 10:43 AM IST
ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کی کیوں کی جارہی ہے مانگ؟

شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا ردعمل۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

میزبان انگلینڈ نے اتوار کو لارڈس کے تاریخی میدان پر کرکٹ شائقین کے دلوں کی دھڑکنوں کو چند ساعتوں کے لیے روک دینے والے سپر اوور کے بے حد دلچسپ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو آخری گیند پر شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی عالمی کپ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انگلینڈ نے سپر اوور میں ٹرینٹ بولٹ کی گیندوں پر 15 رن بنائے۔ انگلینڈ کی پاری میں نصف سنچری بنانے والے جوس بٹلر اور بین اسٹوکس نے سپر اوور میں مورچہ سنبھالا جس میں بٹلر نے دو چوکے لگائے۔ نیوزی لینڈ نے بھی سپراوور میں 15 رن بنائے اور سپر اوور ٹائی رہا لیکن متعینہ پاری میں زیادہ چوکے لگانے کی وجہ سے انگلینڈ فاتح بن گیا۔ انگلینڈ نے اپنی پاری میں 22 چوکے لگائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنی پاری میں 14 چوکے لگائے تھے۔ اس سے پہلے سلامی بلے باز ہنری نکولس (55) کی نصف سنچری اور ٹام لاتھم کی 47 رنز کی مفید اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے تاریخی لارڈز میدان میں اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں میزبان انگلینڈ کے خلاف 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 241 رن کا مشکل اسکوربناتھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ 1979،1987 اور 1992 کا فائنل ہارا تھا لیکن 27 سال بعد اس نے اپنی میزبانی میں پہلی بار عالمی کپ چیمپیئن بننے کی تاریخ رقم کی ہے۔ نیوزی لینڈ کا دل توڑنے والی اس شکست کے بعد مسلسل دوسری بار رنر اپ رہ کر مطمئن ہونا پڑا۔ اس کا پہلی  مرتبہ خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔آسٹریلیا کے کٹرکٹر بریٹ لی نے بھی آئی سی سی کے قواعد پر سوال اٹھاتے ہوئے  ٹوئٹ کیاہے۔

Loading...

تاہم اب کرکٹ شائقین آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی مطالبہ کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہیش ٹیگ آئی سی سی رولزکا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹرصارفین لکھ رہے ہیں کہ چوکے زیادہ لگانے والی ٹیم کو کیسے کامیاب قراردیاجاسکتاہے؟۔ہیش ٹیگ آئی سی سی رولز اب ٹویٹر پرٹرینڈ کررہاہے۔ شائقین کا کہناہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیاہے اور وہ ورلڈ چمپئین بننے  کے حقدار ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹر پرلکھاہے کہ وکٹ حاصل کرنے کی بنیاد بھی نیوزی لینڈ کو کامیاب قراردیاجاسکتاہے۔آپ بھی پڑھیں ٹویٹر پرکرکٹ شائیقین نے کیا کیا لکھا ہے

 

Loading...