لائیومیچ کی ہورہی تھی کمنٹری، پیچھے یہ کام کرتی ہوئیں پکڑی گئیں خاتون کمنٹیٹر، ویڈیو وائرل

ایک واقعہ انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹراوراب کمینٹیٹری کی دنیا میں قدم رکھ چکی ایشا گوہا کے ساتھ رونما ہوا۔ آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان خاتون ایشیزٹسٹ کے دوران  کمنٹری کے وقت وہ لائیوٹی وی پر ڈیولگاتی نظرآئیں۔

Jul 19, 2019 08:14 PM IST | Updated on: Jul 19, 2019 08:14 PM IST
لائیومیچ کی ہورہی تھی کمنٹری، پیچھے یہ کام کرتی ہوئیں پکڑی گئیں خاتون کمنٹیٹر، ویڈیو وائرل

ایشا گوہا ورلڈ کپ میں بھی کمنٹری کرتی نظرآئی تھیں۔

کرکٹ کی دنیا میں کئی باردلچسپ واقعہ کیمرے میں قید ہوجاتے ہیں۔ ان میں سے کئی حیران کردیتے ہیں توکئی ایسے ہوتے ہیں جو لوٹ پوٹ کردیتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے زمانے میں میدان پررونما ہونے والا کوئی واقعہ بچ نہیں پاتا ہے، لیکن اب توکمنٹری باکس کے واقعات بھی سوشل میڈیا کے دائرے سے دورنہیں رہ پاتیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹراوراب کمینٹیٹری کی دنیا میں قدم رکھ چکی ایشا گوہا کے ساتھ رونما ہوا۔

آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان خاتون ایشیزٹسٹ کے دوران کمنٹری کے وقت وہ لائیو ٹی وی پرڈیو (خوشبو) لگاتی نظرآئیں۔ ایشا گوہا کو لگا کہ وہ ٹی وی پرنہیں ہیں، لیکن جیسے ہی انہیں اس بات کا احساس ہوا تووہ جھینپ گئیں۔ گوہا نے فوراً پرفیوم کوچھپایا اورکیمرے کی گرفت سے دورہوگئیں۔ لیکن تب تک کسی نے اس سین کو ریکارڈ کرلیا تھا اورسوشل میڈیا پرپوسٹ کردیا تھا۔

Loading...

ایشا گوہانے بھی اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا اورلکھا 'کام کرنے کی جگہ پررنگے ہاتھوں پکڑی گئیں'۔ ان کے ٹوئٹ پرکئی ہستیوں نے ردعمل ظاہرکیا۔ ان میں سابق آسٹریلیائی خاتون کرکٹرلسا استھالیکر، انگلینڈ کے سابق کرکٹرجیمس ٹیلر، اینکرگورو کپور، صحافی روشن عالم، کرکٹ اسٹیٹسٹشین مظہرارشد، اینکرالما اسمٹ، انگلیںڈ کی کرکٹ کیٹ کراس اورٹیمی بیومانٹ شامل تھے۔ سبھی ایشا کا ویڈیو دیکھ کرہنس پڑے اورسبھی نے جواب میں ہنسنے کی تصویرپوسٹ کی۔

خاتون ایشیزسیریز کی نشریات کررہے اسکائی اسپورٹس نے ایشا کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'ایشا گوہا اسے بھولنا چاہیں گی، لیکن چارلس ڈگنل اورچارلوٹ ایڈورڈس کو یہ پل تفصیل سے تجزیہ کرنے کے لائق لگا'۔ ڈگنل نے ویڈیو دیکھتے ہوئے کہا 'ان کا ری ایکشن ٹائم، اسپیڈ اورہیل کو گھمانا کمال کا تھا'۔ وہیں چارلوٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہی کمینٹیٹرس کو بھی فریش رہنا ہوتا ہے"۔ بعد میں اس ویڈیو کودیکھتے ہوئے پوسٹ ڈے پرزنٹیشن میں ایشا گوہا کافی ہنس رہی تھیں اورانہوں نے اپنے ویڈیو کے تجزیہ کوبھی اعلیٰ درجے کا بتایا۔  

کون ہیں ایشا گوہا

ایشا گوہا ہندوستانی نژاد انگلش کرکٹررہ چکی ہیں۔ ان کے والدین 1970 میں کولکاتا سے برطانیہ چلے گئے تھے۔ ایشا کی پیدائش وہیں پرہوئی اوربعد میں وہ کرکٹربن گئیں۔ انہوں نے انگلینڈ کی طرف سے 8 ٹسٹ کھیلے اور113 رن بنانے کےساتھ ہی 29 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں 83 ونڈے میں 122 رن بنائے اور101 وکٹ حاصل کئے۔ ایشا کے نام 22 بین الاقوامی ٹی -20 مقابلے بھی ہیں، جن میں انہوں نے 18 وکٹ حاصل کئے۔ انگلینڈ کی طرف سے ایشا نے 2005 اور2009 کا ونڈے عالمی کپ کھیلا۔ 2009 میں عالمی کپ جیتنے والی انگلینڈ خاتون کرکٹ ٹیم کی وہ رکن تھیں۔ 2012 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا اور کمنٹری اوراینکرنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ آئی پی ایل میں بھی کمنٹری کرچکی ہیں۔

Loading...