ارون جیٹلی کےانتقال پرجذباتی ہوئےگوتم گمبھیر، بتایا اپنے والد جیسا شخص

ارون جیٹلی سال 1999 سے لے کر2013 تک ڈی ڈی سی اے کے صدررہے۔ گوتم گمبھیردہلی ٹیم سےکھیلتے تھے۔

Aug 24, 2019 08:01 PM IST | Updated on: Aug 24, 2019 08:16 PM IST
ارون جیٹلی کےانتقال پرجذباتی ہوئےگوتم گمبھیر، بتایا اپنے والد جیسا شخص

ارون جیٹلی کےانتقال پر جذباتی ہوگئے کرکٹرگوتم گمبھیر۔

ہندوستانی سیاست داں اورسابق وزیرمالیات ارون جیٹلی کا ہفتہ کی صبح  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ارون جیٹلی طویل وقت سےبیمارچل رہے تھے۔ انہیں کچھ دن پہلےسانس لینے کی تکلیف کےسبب ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ جیٹلی سیاست کےساتھ ساتھ کھیل سے بھی منسلک رہےتھے۔ وہ سال 1999 سےلےکر 2013 تک دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کےصدررہےتھے۔ ان کےصدر رہتے ہوئےہی ویریندرسہواگ اورگوتم گمبھیرجیسےکھلاڑیوں نےٹیم انڈیا میں ڈیبیو کیا تھا۔ ان کے انتقال کے بعد گوتم گمبھیرنےسوشل میڈیا پرجذباتی پیغام لکھا۔

گوتم گمبھیرنےٹوئٹرپرلکھا 'والد آپ کوبولنا سکھاتے ہیں، لیکن آپ کی زندگی میں جوانسان والد کی طرح ہوتا ہے، وہ آپ کو بات کرنا سکھاتا ہے۔ والد آپ کوچلنا سکھاتے ہیں، لیکن والد کی طرح انسان آپ کوآگے بڑھنا سکھاتے ہیں۔ والدآپ کونام دیتا ہے، لیکن والد کی طرح  شخص آپ کوآپ کی پہچان دیتا ہے۔ میرے والد کی طرح ارون جیٹلی جی کےساتھ آج میرا ایک حصہ بھی چلا گیا ہے، آرآئی پی سر'۔

Loading...

GAUTAM-GHAMBHIR

گوتم گمبھیربھی بی جے پی کا حصہ ہیں اورانہوں نے جب بی جے پی کی رکنیت لی تھی تب ارون جیٹلی بھی وہاں موجود تھے۔ گوتم گمبھیرکوارون جیٹلی کےکافی قریبی مانا جاتا ہے۔ الیکشن کےدوران ارون جیٹلی، گوتم گمبھیرکےلئےتشہیرکرتے ہوئے بھی نظرآئے تھے۔ ارون جیٹلی کےاوپرجب ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کےالزامات عائد کئےگئےتب گوتم گمبھیرنےان کی حمایت کی تھی۔ انہوں نےلکھا تھا 'جیٹلی جی پربدعنوانی کےالزامات غلط ہیں۔ جیٹلی جی وہی انسان ہیں، جنہوں نےٹیکس دینےوالوں کے پیسےکےبغیردہلی کو اسٹیڈیم دلایا'۔

Loading...