ہندوستان - بنگلہ دیش ٹی -20 پرگوتم گمبھیرکا بڑا بیان، کہا- میچ ہوگا یا نہیں، اس سےفرق نہیں پڑتا، لوگوں کی...۔

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریزکا پہلا ٹی -20 مقابلہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 3 نومبرکوکھیلا جانا ہے۔

Oct 30, 2019 10:40 PM IST | Updated on: Oct 30, 2019 10:40 PM IST
ہندوستان - بنگلہ دیش ٹی -20 پرگوتم گمبھیرکا بڑا بیان، کہا- میچ ہوگا یا نہیں، اس سےفرق نہیں پڑتا، لوگوں کی...۔

ہندوستان - بنگلہ دیش ٹی -20 پرگوتم گمبھیرکا بڑا بیان

نئی دہلی: دیوالی کے بعد دہلی - این سی آرمیں آلودگی کی سطح میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ دہلی کےہی ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار3 نومبرکوہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریزکا پہلا ٹی -20 مقابلہ کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں آلودگی کی حالت کو دیکھتے ہوئے ماحولیات کے ماہرین نےاس میچ کو دہلی کے بجائے کہیں اورمنعقد کرنےکا مطالبہ بھی بی سی سی آئی صدرسوربھ گانگولی سےکیا ہے۔ اب اس معاملےمیں ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلےبازاوربی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرنے بھی بڑا بیان دیا ہے۔ گمبھیرنےکہا ہےکہ دہلی کےلوگوں کومیچ کے بجائےآلودگی کولےکرزیادہ فکرمند ہونا چاہئے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسابق بلے بازگوتم گمبھیرنےکہا ہےکہ 'آلودگی کرکٹ کےایک میچ یا کسی بھی دیگرکھیل کے منعقد ہونےسے کہیں زیادہ سنگین مسئلہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ دہلی میں رہنے والے لوگوں کوآلودگی کی حالت کے لئے زیادہ فکرمند ہونا چاہئےنہ کہ میچ ہوگا یا نہیں، اسے لےکر۔ صرف کھلاڑیوں ہی نہیں بلکہ دہلی کےعام لوگوں کےلئے بھی یہ بے حد اہم بات ہے۔ ایک میچ بہت چھوٹی بات ہے۔ آخرکاربچوں سے لے کربزرگوں تک پوری دہلی آلودگی کی مارجھیل رہی ہے۔ ایسے میں یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ مجھے پتہ چلا ہےکہ دیوالی کےبعد گزشتہ کئی سالوں کےمقابلے میں اس بارحالت تھوڑی بہترہے۔ اس کا سہرا دہلی کے لوگوں کوجاتا ہے، مگراب بھی کافی کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔

Loading...

دیوالی کے بعد دہلی میں آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو دیوالی کے بعد دہلی میں آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فائل فوٹو

گوتم گمبھیرنےکہا 'میں اس بات کولےکرفکرمند نہیں ہوں کہ میچ ہوگا یا نہیں، امید ہے کہ میچ ہوگا، اسے ہونا چاہئے، لیکن لوگوں کی سب سے بڑی پریشانی آلودگی ہونی چاہئے۔ میں پھر کہہ رہا ہوں کہ دہلی کے لوگوں کوجس حالت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہ میچ سے زیادہ فکر مند کرنے والی ہے'۔ گوتم گمبھیرسے جب پوچھا گیا کہ میچ کےلئے میدان کا انتخاب کرتے وقت بی سی سی آئی کومنصوبہ بنانا چاہئے؟ توانہوں نےکہا 'شاید ہاں، ممکنہ طورپرآپ ایسے ماحول میں کھیلنا چاہتے ہیں جوکھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سبھی کےلئےمفید ہو'۔

 ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے بازنےساتھ ہی کہا کہ گزشتہ 6 سال میں اس باردیوالی کے بعد دہلی کی آلودگی کی سطح  تھوڑی بہتررہی ہے۔ بے شک دہلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس سمت میں کافی کام کیا ہے، لیکن حقیقت میں وہ دہلی کے لوگوں میں پھیلی بیداری ہی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نےکم پٹاخے چلائے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ آلودگی روکنےکےلئے بے حد سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مجھے یاد نہیں آتا کہ دہلی حکومت نےگزشتہ چار، ساڑھے چارسال میں کیا کیا ہے۔ مگرمجھےلگتا ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملےکولے کرانتہائی سنجیدہ ہے۔

Loading...