انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: میچ سےکچھ ہی گھنٹے قبل ہوا دادی کا انتقال، پھربھی میدان میں اترا یہ کھلاڑی

انڈیا کےخلاف تیسرے ونڈے سےکچھ ہی گھنٹے پہلے ایون لوئس کی دادی کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایسے میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم نےانہیں خراج عقیدت پیش کرنےکے لئےکالی پٹی باندھنےکا فیصلہ کیا تھا۔

Aug 15, 2019 04:29 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 04:38 PM IST
انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: میچ سےکچھ ہی گھنٹے قبل ہوا دادی کا انتقال، پھربھی میدان میں اترا یہ کھلاڑی

ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز ایون لوئس نے 29 گیندوں پر43 رنوں کی اننگ کھیلی۔ تصویر: اے پی

ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی -20 سیریزکے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ونڈے سیریزمیں بھی کلین سوئپ کرلیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پورٹ آف اسپین میں کھیلا گیا تیسرا ونڈے 6 وکٹ سےاپنے نام کرلیا۔ سیریزکا پہلا ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، جبکہ دوسرے مقابلے میں ہندوستان نے59 رنوں سے جیت درج کی تھی۔ دوسرے مقابلےمیں سنچری لگانے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نےتیسرے ونڈے میں بھی سنچری لگائی۔ اس کےساتھ ہی ٹیم انڈیا نےتین میچوں کی سیریز0-2 سے اپنے نام کرلی۔

اس مقابلےمیں میزبان ٹیم نےٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم میں دوتبدیلی کی گئی تھی۔ کیمو پال اورفیبین ایلن کواس مقابلےمیں شیلڈن کاٹریل اوراوشانے تھامس کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے بھی کلدیپ یادوکی جگہ یجویندرچہل کو میدان میں اتاراتھا۔

Loading...

ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے بازایون لوئس نے 43 رنوں کی اپنی اننگ میں پانچ چوکے اورتین چھکے لگائے۔ فائل فوٹو ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے بازایون لوئس نے 43 رنوں کی اپنی اننگ میں پانچ چوکے اورتین چھکے لگائے۔ فائل فوٹو

حالانکہ جب ویسٹ انڈیزکےسلامی بلے بازکرس گیل اورایون لوئس کریزپراترے تودونوں کے ہاتھ پرکالی پٹی بندھی تھی۔ دراصل ہندوستان کے خلاف اس مقابلے سے کچھ ہی گھنٹے پہلےایون لوئنس کی دادی کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایسےمیں ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنےکے لئے کالی پٹی باندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس مشکل وقت میں بھی بائیں ہاتھ کے بلے بازلوئس نےکھیلنےکا فیصلہ کیا اورٹیم کےلئے29 گیندوں پر43 رنوں کی بہترین اننگ کھیل کرٹیم کوزبردست شروعات دلائی۔ اس اننگ میں انہوں نے پانچ چوکے اور تین چھکےلگائے۔ حالانکہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم یہ مقابلہ ہارگئی۔

ایان بشپ نے کی تصدیق

ہندوستان - ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرے ونڈے سےقبل میزبان سلامی بلے بازایون لوئس کی دادی کےانتقال کی خبرکی تصدیق خود ویسٹ انڈیزکےسابق کرکٹرایان بشپ نےکی۔ اس مقابلےکےدوران کمنٹری کررہے ایان بشپ نے ویسٹ انڈیزکی اننگ کے پہلے ہی اوورمیں اس بات کی اطلاع دے دی تھی۔

ویسٹ انڈیزکے سلامی بلے باز کرس گیل نے اس میچ میں 41 گیندوں پر72 رنوں کی زبردست طوفانی اننگ کھیلی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلاسکے۔ تصویر: اے پی ویسٹ انڈیزکے سلامی بلے باز کرس گیل نے اس میچ میں 41 گیندوں پر72 رنوں کی زبردست طوفانی اننگ کھیلی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلاسکے۔ تصویر: اے پی

کرس گیل نے چھکے سے کی شروعات

اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیل رہےکرس گیل نے چھکے کے ساتھ اپنی اننگ کی شروعات کی۔ انہوں نے بھونیشورکمارکا پہلا اوورمیڈن کھیلا۔ اس کے بعد اگلا اوورگیند بازی کرنے آئےمحمد شمی کی گیند کوچھکےکےلئے بھیج کراپنا کھاتہ کھولا۔ اس کے بعد شائقین کوکرس گیل کا طوفان دیکھنےکوملا۔ گیل نےاپنےآخری ونڈے میں 41 گیندوں پرہی 72 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 8 چوکے اورپانچ چھکے لگائے۔

Loading...