ہاردک پانڈیا پرچڑھا دھونی کا رنگ، یارکرگیند پرمارا 71 میٹرلمبا چھکا

آئی پی ایل 2019 کے دہلی کپٹلس کے خلاف ممبئی انڈینس کے بلے بازہاردک پانڈیا نے 15 گیندوں میں 32 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، اس دوران یہ چھکا لگایا۔

Apr 19, 2019 12:35 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 12:46 PM IST
ہاردک پانڈیا پرچڑھا دھونی کا رنگ، یارکرگیند پرمارا 71 میٹرلمبا چھکا

ہاردک پانڈیا: تصویر: بی سی سی آئی

ممبئی انڈینس کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں خوب رنگ میں نظرآرہے ہیں۔ پانڈیا آخری وقت پرآتے ہیں اوراپنی زبردست شاٹ سے میچ کا رخ بدل ڈالتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی کمال انہوں نے دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ میں دکھایا۔ پانڈیا نے دہلی کیپٹلس کے خلاف 15 گیندوں میں 32 رنوں کی تیزاننگ کھیلی۔ پانڈیا نے اپنی 15 گیندوں کی اننگ میں تین لمبے چھکے لگائے، جس میں سے ایک چھکا نے سبھی کو حیران کردیا۔

ہاردک پانڈیا نے میچ کے آخری اوورمیں دھونی کی طرح ہیلی کاپٹرشاٹ کھیلا۔ ہاردک پانڈیا کا یہ شاٹ اتنا غضب اورشاندارتھا کہ انہوں نے رباڈا کی یارکرگیند پر71 میٹرکا چھکا لگا ڈالا، جس نے بھی یہ شاٹ دیکھا، وہ حیران رہ گیا۔ رباڈا کی یہ گیند 145 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے بھی تیزتھی، لیکن پانڈیا کے شاٹ سلیکشن نے اس گیند کوباونڈری کے باہرپہنچا دیا۔

Loading...

ہاردک پانڈیا نے اس سیزن میں ممبئی انڈینس کی طرف سے سب سے اچھے 43.60 کے اوسط سے 218 رن بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی سب سے زیادہ 194.64 ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ ہاردک پانڈیا کا یہ بہترین فارم عالمی کپ 2019 سے قبل ٹیم انڈیا کے لئے ایک اچھی خبرکی طرح ہے۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کے عالمی کپ کی ٹیم میں ہاردک پانڈیا کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی انڈینس اوردہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کو شکست دے دی تھی۔ انڈین پریمیئر لیگ کے12 ویں سیزن کے34 ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 40 رنوں سے شکست دی تھی۔ ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور دہلی کو 169 رنوں کا ہدف دیا، جس کے جواب میں دہلی کی ٹیم 9وکٹ پر 128رن ہی بناسکی۔

Loading...