جانیں کون ہے میوات کی وہ لڑکی جس کی پاکستان کے کرکٹر سے ہو رہی ہے شادی؟

شامیہ کے والد سابق بی ڈی پی او لیاقت علی نے کہا کہ بیٹی کی شادی تو کرنی ہی ہے۔ چاہے ہندوستان ہو یا پاکستان، اس سے فرق نہیں پڑتا۔

Jul 30, 2019 11:57 AM IST | Updated on: Jul 30, 2019 02:17 PM IST
جانیں کون ہے میوات کی وہ لڑکی جس کی پاکستان کے کرکٹر سے ہو رہی ہے شادی؟

حسن علی: فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی ہریانہ کے میوات کی جس لڑکی سے شادی ہورہی ہے وہ ایئر امارات میں فلائٹ انجینئر ہے۔ وہ نوح کے چندونی گاؤں کی رہائشی ہے۔ نام ہے شامیہ آرزو۔ یہ شادی 20 اگست کو دبئی میں ہوگی۔ پاکستان میں میوات کے علاقے کی کئی لڑکیوں کی شادی ہوئی ہے ، لیکن ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے یہ رشتہ خاص ہے۔ میوات کے صحافی یونس علوی بتاتے ہیں کہ شامیہ کے کچھ رشتہ دار پاکستان میں رہتے ہیں۔ وہیں سے یہ شادی طے کی گئی ہے۔ حسن علی ایک تیز گیندباز ہیں جس کے ساتھ وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔

شامیہ نے فریدآباد کی مانو رچنا یونیورسیٹی سے پڑھائی کی ہے۔ اس نے بی ٹیک ( ایروناٹیکل) کی ڈگری لی ہے۔ پہلے وہ جیٹ ائیرویز میں نوکری کرتی تھی۔ بعد میں اسے ائیر امارات میں نوکری مل گئی۔ وہ تین سال سے دبئی میں ہے۔ شامیہ کے والد بی ڈی پی او کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔ وہ فریدآباد میں رہتے ہیں۔

Loading...

شامیہ کے والد سابق بی ڈی پی او لیاقت علی نے کہا کہ بیٹی کی شادی تو کرنی ہی ہے۔ چاہے ہندوستان ہو یا پاکستان، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے وقت ان کے کافی رشتے دار پاکستان چلے گئے تھے جن سے آج بھی وہ رابطہ میں ہیں۔

Loading...