حسن علی اورشامیہ آرزوکی شادی کے بعد ثانیہ مرزا نے دی پہلی دعوت، دیکھیں تصویریں

پاکستان کے تیزگیند بازحسن علی اورہندوستان کی شامیہ آرزو کی شادی کو ایک ہفتہ ہونے والے ہیں۔

Aug 25, 2019 06:14 PM IST | Updated on: Aug 25, 2019 06:33 PM IST
حسن علی اورشامیہ آرزوکی شادی کے بعد ثانیہ مرزا نے دی پہلی دعوت، دیکھیں تصویریں

حسن علی اورشامیہ آرزو کا نکاح 20 اگست کودبئی میں ہوا تھا۔

پاکستان کے اسٹارگیند بازحسن علی نے حال ہی میں 20 اگست کو ہندوستان کی شامیہ آرزو کا ہاتھ تھاما۔ دونوں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دونوں کواس رشتے میں بندھے ہوئے ایک ہفتہ ہونے والے ہیں اوریہ جوڑا شادی کے جشن میں مصروف ہے۔ اس درمیان ہندوستان کی اسٹارٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اوران کےشوہرپاکستان کےعظیم کرکٹرشعیب ملک نےاس جوڑے کو ڈنرپارٹی دی، جوشادی کےبعد ان کی پہلی دعوت تھی۔

حسن علی اورشعیب ملک کے رشتے بہت اچھے ہیں۔ شادی سے ایک دن پہلے بھی ثانیہ مرزا نے حسن علی کی کھنچائی کی تھی۔ حسن علی نے ڈنرپارٹی کی تصویرشیئر کرتے ہوئے شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا اس کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Loading...

sania-32

ہندوستان کے ہریانہ کی رہنے والے شامیہ آرزو اورپاکستان کے گیند بازحسن علی نے ایک ہفتہ قبل ہی نکاح کیا تھا۔ شامیہ آرزو دبئی میں ایئرامارات میں فلائٹ انجینئرہیں اورتقریباً ایک سال قبل ہی ان کی ملاقات حسن علی سے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان دوستی ہوئی اورپھریہ دوستی پیارمیں تبدیل ہوگئی۔ حسن علی اورشامیہ آرزوکے نکاح میں جہاں شامیہ ہندوستانی اندازمیں نظرآئی تھیں۔ وہیں حسن علی پاکستان کے روایتی لباس شیروانی میں نظرآئے تھے۔

Loading...