ہاکی چھوڑکرکرکٹ کھیلنا شروع کیا، لگائے28 چھکے، ملا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

سوفی ڈیوائن کوویمنس بگ بیش لیگ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ وہ کرکٹرسے پہلےہاکی کھلاڑی تھیں۔

Dec 03, 2019 05:32 PM IST | Updated on: Dec 03, 2019 05:45 PM IST
ہاکی چھوڑکرکرکٹ کھیلنا شروع کیا، لگائے28 چھکے، ملا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

ویمنس بگ بیش لیگ میں سوفی ڈیوائن کا زردست کارنامہ

سڈنی: آسٹریلیا میں چل رہی بگ بیش لیگ اب آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس، پرتھ اسکارچرس، برسبین ہیٹ اورمیلبورن رینیگڈس نے جگہ بنا لی ہے۔ حالانکہ لیگ ختم ہونے سے پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کی آل راؤنڈرسوفی ڈیوائن کوٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

اس وجہ سے منتخب کیا گیا بہترین کھلاڑی

Loading...

سوفی ڈیوائن نےاس ٹورنامنٹ میں کھیلے 14 میچوں میں سب سے زیادہ 699 رن بنائے ہیں۔ سوفی ڈیوائن نےاس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 28 چھکے بھی لگائے ہیں۔ سوفی ڈیوائن نے صرف بلے سے ہی نہیں گیند سے بھی ٹیم کوکئی میچ جتائے۔ انہوں نے محض 20.25 کے اوسط سے 16 وکٹ حاصل کئے۔ واضح رہےکہ سوفی ڈیوائن نیوزی لینڈ کی دوسری کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ویمنس بگ بیش لیگ کا بیسٹ پلیئرایوارڈ جیتا ہے۔ ان سے پہلےایمی سیٹرویٹ نے بھی اس کارنامے کوانجام دیا ہے۔

سوفی ڈیوائن نے ویمنس بگ بیش میں لگائے 28 چھکے۔ سوفی ڈیوائن نے ویمنس بگ بیش میں لگائے 28 چھکے۔

ہاکی پلیئرتھیں سوفی ڈیوائن

آپ کوبتادیں کہ نیوزی لینڈ کی 30 سالہ کھلاڑی سوفی ڈیوائن پہلے ہاکی کھیلتی تھیں۔ انہوں نے محض 17 سال کی عمرمیں نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم میں جگہ بنا لی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد ان کی توجہ کرکٹ کی طرف ہوئی اوروہ کرکٹربن گئیں۔

سوفی ڈیوائن محض 17 سال کی عمرمیں نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم میں منتخب ہوئی تھیں۔ سوفی ڈیوائن محض 17 سال کی عمرمیں نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم میں منتخب ہوئی تھیں۔

کرکٹ مداحوں نے ویمنس بگ بیش لیگ کی پلیئنگ الیون اورکوچ بھی منتخب کرلیا ہے۔ ٹیم میں سوفی ڈیوائن کےعلاوہ، بیتھ مونی کو وکٹ کیپرمنتخب کیا گیا ہے۔ ڈینیل ویٹ، میگ لیننگ، ایلیسا پیری کوبھی جگہ ملی ہے۔ میلبورن رینیگڈس کی جیس ڈفن کوکپتان منتخب کیا گیا ہے۔ جیس جوناسسین ماریجانے کیپ، مالی اسٹرانوکو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ میگن شوٹ اوربیلنڈا واکریوا کوبھی پلیئنگ الیون میں منتخب کیا گیا ہے۔ ایشلے نوپکے کوٹیم کا کوچ منتخب کیا گیا ہے۔

Loading...