ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، اس کھلاڑی کی چوٹ نے بڑھائی کوہلی کی ’ ٹینشن‘۔

ٹیم انڈیا کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی تیاری کے لئے دو وارم اپ میچ کھیلنے ہیں جس میں سے پہلا میچ وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہفتہ (آج) کو کھیلے گی۔

May 25, 2019 10:10 AM IST | Updated on: May 25, 2019 10:19 AM IST
ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، اس کھلاڑی کی چوٹ نے بڑھائی کوہلی کی ’ ٹینشن‘۔

ٹیم انڈیا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی: فوٹو پی ٹی آئی۔

ٹیم انڈیا کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی تیاری کے لئے دو وارم اپ میچ کھیلنے ہیں جس میں سے پہلا میچ وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہفتہ (آج) کو کھیلے گی۔ حالانکہ اس میچ سے پہلے کپتان کوہلی کو آل راؤنڈر وجے شنکر کی چوٹ نے ٹینشن میں ڈال دیا ہے۔

ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، وجے شنکر کو جمعہ کے روز پریکٹس کے دوران داہنے ہاتھ میں چوٹ لگی اور وہ فورا میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ شنکر اس پریکٹس کے دوران ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ دوسرے گروپ میں شامل تھے۔

Loading...

وجے بلے بازی کی پریکٹس کر رہے تھے۔ تبھی ہندوستانی ٹیم کو پریکٹس کرانے کے لئے انگلینڈ گئے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد کی باؤنسر پر پل کرنے گئے اور گیند ان کے ہاتھ میں لگی۔ وہ فورا میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ وجے شنکر کی اس چوٹ نے نہ صرف کپتان کوہلی اور کوچ روی شاستری بلکہ ٹیم مینجمنٹ کی بھی تشویش بڑھا دی ہے۔

وجے بلے بازی کی پریکٹس کر رہے تھے: پی ٹی آئی۔ وجے بلے بازی کی پریکٹس کر رہے تھے: پی ٹی آئی۔

بی سی سی آئی نے نہیں دیا کوئی بیان

حالانکہ بی سی سی آئی نے وجے شنکر کی حالت پر ابھی تک کوئی رسمی بیان نہیں دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم امید کرے گی کہ شنکر کی چوٹ سنگین نہ ہو۔ اس کھلاڑی کو ٹیم انڈیا میں نمبر 4 کی پوزیشن کے لئے کھلاڑی امباتی رائیڈو پر ترجیح ملی ہے۔

کون ہیں وجے شنکر

وجے شنکر کی پیدائش 26 جنوری 1991 کو تمل ناڈو کے نیلئی میں ہوئی۔ لیکن فی الحال وہ اپنے کنبہ کے ساتھ چنئی میں رہتے ہیں۔ رنجی ٹرافی میں وہ تمل ناڈو کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ وجے ان چنندہ بلے بازوں میں سے ہیں جو مسلسل اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ وجے کو بڑے بڑے شاٹس لگانے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔

Loading...