! پھوٹ۔پھوٹ کر رورہا تھا یہ کھلاڑی، پھرایم ایس دھونی بھیجا یہ پیغام

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف کلدیپ یادو نے ایک اوور میں 27 رن لٹا دئے تھے

May 16, 2019 06:56 PM IST | Updated on: May 16, 2019 07:09 PM IST
! پھوٹ۔پھوٹ کر رورہا تھا یہ کھلاڑی، پھرایم ایس دھونی بھیجا یہ پیغام

آئی پی ایل 2019 میں ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑیون نے بہترین مظاہرہ کیا۔ ایم ایس دھونی، وراٹ کوہلی،  شیکھر دھون، محمد سمیع، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ تقریبا سبھی میچ ونرس نے اپنا دم خم دکھایا لیکن ٹیم انڈیا کا ایک کھلاڑی ایسا بھی تھا جس کیلئے آئی پی ایل قطعی اچھا نہیں رہا۔ ہم بات کر رہے ہیں کلدیپ یادو کی جنہوں نےآئی پی ایل میں کےکے آر کے لئے کھیلے 9 میچ میں صرف 4 وکٹ لئے۔ یہی نہیں کلدیپ یادو نے بنگلور کے خلاف ایک اوور میں 27 رن لٹا دئے تھے جس کے بعد وہ میدان پر ہی پھوٹ۔پھوٹ کر رونے لگے۔ اب آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد کلدیپ یادو نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل میں مظاہرے کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

ہندستان ٹائمس کو دئے انٹرویو میں کدیپ نے انکشاف کیا، 'میں نگیٹو نہیں تھا لیکن اس سوقت اس وقت نگیٹوٹی بھی نہیں تھی۔ جب میرے اس اوور میں اتنے رن پڑ رہے تھے تو میں بہت دکھی تھا۔ مجھے پتہ تھا کہ میں معین علی کو آؤٹ کر سکتا ہوں۔ ہمارے پاس ایک پلان بھی تھا لیکن میں اس پر عمل نہیں کرپایا۔ اس اوور کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے پھل گیا اور میں اس لئے کافی جذباتی ہوگیا تھا'۔

کلدیپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان کی خوداعتمادی پر کچھ اثر پڑا؟ تو اس پر کلدیپ نے جوبا دیا، ' جب میں دکھی تھا تو ماہی بھائی نے ایک ایسا پیغام(میسج) بھیجا کہ مجھے یقین ، بھروسہ نہیں کھونا چاہئے۔ مجھے اپنے کھیل پر دھیان لگانے کی ضرورت ہے۔ اس سے مجھے کافی مدد ملی۔ جب میں نےڈیبیو کیا ہے ، وہ ہمیشہ سے مضبوطی سےساتھ کھڑے رہے ہیں۔

! پھوٹ۔پھوٹ کر رورہا تھا یہ کھلاڑی، پھرایم ایس دھونی بھیجا یہ پیغام

Loading...

Loading...