آئی سی سی نے اس ملک کے کرکٹ بورڈ کوکردیا معطل، 6 ماہ بعد انڈیا سے ہونی تھی ٹی - 20 سیریز

آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد زمبابوے کرکٹ کوآئی سی سی سے کسی طرح کا پیسہ نہیں ملے گا، ساتھ ہی زمبابوے کی ٹیم کسی آئی سی سی مقابلے میں بھی نہیں کھیل پائے گی۔

Jul 18, 2019 11:48 PM IST | Updated on: Jul 18, 2019 11:48 PM IST
آئی سی سی نے اس ملک کے کرکٹ بورڈ کوکردیا معطل، 6 ماہ بعد انڈیا سے ہونی تھی ٹی - 20 سیریز

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا دفتر۔

زمبابوے کرکٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فوری اثرسے معطل کردیا ہے۔ لندن میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جمعرات کو آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کومعطل کرنے کا بیان جاری کردیا۔ آئی سی سی نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا اورکہا کہ زمبابوے کرکٹ جمہوری طریقے سے منصفانہ الیکشن کرانے کا ماحول تیارکرنے اورکرکٹ انتظامیہ میں حکومت کی مداخلت کو دوررکھنے میں ناکام رہا ہے۔

آئی سی سی نے یہ فیصلہ زمبابوے حکومت کے ذریعہ وہاں کے کرکٹ بورڈ کو معطل کئے جانے کے بعد لیا ہے۔ جس وقت آئی سی سی نے یہ فیصلہ لیا، اس وقت زمبابوے کی آئرلینڈ کے ساتھ ونڈے سیریز چل رہی ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہرنے کہا 'کسی رکن کو معطل کرنے کا فیصلہ ہم ہلکے میں نہیں لیتے، لیکن ہمیں کھیل کو سیاسی مداخلت سے دوررکھنا ہی ہوگا۔ زمبابوے میں جو کچھ بھی ہوا، وہ آئی سی سی کے آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے اورہم اسے نظراندازنہیں کرسکتے۔ آئی سی سی چاہتا ہے کہ زمبابوے میں آئی سی سی کے آئین کے مطابق کرکٹ جاری رہے'۔

Loading...

آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد زمبابوے کرکٹ کوآئی سی سی سے کسی طرح کا پیسہ نہیں ملے گا۔ ساتھ ہی زمبابوے کی ٹیم کسی آئی سی سی مقابلے میں بھی نہیں کھیل پائے گی۔ ایسے میں زمبابوے کا آئندہ سال مردوں کے ٹی -20 عالمی کپ کے کوالیفائرمیں شامل ہونے کا امکان بھی کمزورپڑگئی ہے۔ زمبابوے کو آئندہ سال جنوری میں انڈیا سے تین میچوں کی ٹی -20 سیریز بھی کھیلنی تھی، لیکن زمبابوے کرکٹ کے معطل ہونے سے اس کی آئندہ دوفریقی سیریز بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں میں زمبابوے میں کرکٹ کی سطح میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ اس سے ٹسٹ ٹیم کا درجہ چھینے جانے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ طویل وقت سے بین الاقوامی کرکٹ میں زمبابوے کا کھیل کافی خراب رہا ہے۔ آئی سی سی نے یہ فیصلہ زمبابوے حکومت کے ذریعہ وہاں کے کرکٹ بورڈ کو معطل کئے جانے کے بعد لیا ہے، جس وقت آئی سی سی نے یہ فیصلہ کیا کہ اس وقت زمبابوے کی آئرلینڈ کے ساتھ ونڈے سیریز چل رہی ہے۔

Loading...