فائنل میں امپائرس نے کیں یہ تین غلطیاں، نیوزی لینڈ کو چکانی پڑی اس کی قیمت!۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے سیمی فائنل مقابلہ میں بھی دھرم سینا اپنے غلط فیصلے کی وجہ سے نشانہ پر آ چکے ہیں۔

Jul 15, 2019 11:37 AM IST | Updated on: Jul 15, 2019 11:37 AM IST
فائنل میں امپائرس نے کیں یہ تین غلطیاں، نیوزی لینڈ کو چکانی پڑی اس کی قیمت!۔

فائنل مقابلہ کے امپائر کمار دھرم سینا اور ماریوس( اے پی)۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ کے فائنل مقابلہ میں ایک بار پھر فیلڈ امپائر کی امپائرنگ پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کی اور اس کی اننگز میں کمار دھرم سینا اور ماریوس ایرامس نے تین غلط فیصلے دئیے جس کی قیمت نیوزی لینڈ کو خطاب سے ہاتھ دھو کر چکانی پڑی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بیچ کھیلے گئے ٹائی مقابلہ میں میزبان انگلینڈ نے سب سے زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے خطاب اپنے نام کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے تیسرے اوور میں ہنری نکولس کو دھرم سینا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا تھا۔ حالانکہ ریویو کے بعد وہ ناٹ آؤٹ قرار دئیے گئے تھے، کیونکہ گیند اسٹمپس کے اوپر سے جا رہی تھی۔ اس کے بعد 23 ویں اوور میں لیم پلنکیٹ کی گیند کین ولیمسن کے بلے سے لگ کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی، لیکن امپائر دھرم سینا نے آؤٹ قرار نہیں دیا۔ انگلینڈ نے فیصلہ پر ریویو لیا اور فیصلہ اس کے حق میں گیا۔ 34 ویں اوور میں ماریوس ایرامس نے مارک وڈ کی گیند پر راس ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔ حالانکہ ری پلے میں صاف تھا کہ گیند اسٹمپس کے اوپر سے جا رہی تھی۔ حالانکہ مارٹن گپٹل نے پہلے ہی نیوزی لینڈ کا ریویو گنوا دیا جس کی وجہ سے ٹیلر کو واپس جانا پڑا۔

Loading...

سیمی فائنل مقابلے میں دھرم سینا پر اٹھے تھے سوال

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے سیمی فائنل مقابلہ میں بھی دھرم سینا اپنے غلط فیصلے کی وجہ سے نشانہ پر آ چکے ہیں۔ 20 ویں اوورز میں انہوں نے پیٹ کمنس کی گیند پر فل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند وکٹ کیپر الیکس کیری کے ہاتھوں میں گئی۔ امپائر دھرم سینا نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ جیسن رائے ریویو بھی نہیں لے سکتے تھے کیونکہ واحد ریویو ان کے پارٹنر جانی بیرسٹو استعمال کر چکے تھے۔ جیسن رائے آؤٹ ہونے کے بعد بیحد ناراض دکھائی دئیے تھے اور امپائر سے بحث کرتے نظر آئے تھے۔ جب ری پلے دیکھا گیا تو گیند اور بلے کا رابطہ ہی نہیں ہوا تھا۔ گیند کافی دور سے گئی تھی۔

Loading...