انگلینڈ کے خلاف میچ سے پہلے ہوٹل میں تین لوگوں نے کیا ٹیم انڈیا کو پریشان

ذرائع کے مطابق ٹیم انڈیا مینیجمینٹ نے ہوٹل اسٹاف سے شکایت کی ہے کہ تینوں مہمانوں نے ان کی رازداری کی خلاف ورزی کی ہے۔

Jun 29, 2019 02:39 PM IST | Updated on: Jun 29, 2019 03:15 PM IST
انگلینڈ کے خلاف میچ سے پہلے ہوٹل میں تین لوگوں نے کیا ٹیم انڈیا کو پریشان

ٹیم انڈیا میزبان انگلینڈ کے خلاف اتوار کو اہم مقابلہ کھیلے گی۔ جہاں ہوٹل میں انہیں تین لوگوں نے پریشان کردیا۔ ٹیم انڈیا مینجمنٹ نے ہوٹل اسٹاف سے ان کی شکایت کی ہے۔ دا ٹیلی گراف کی خبر کے ماطابق تینوں مہمان ، جو ہندستان سے ہی ہیں۔ انہیں حیات  ری جینسی میں ٹیم انڈیا کی  رازداری کی خلاف ورزی کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا۔۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انڈیا مینیجمینٹ نے ہوٹل اسٹاف سے شکایت کی ہے کہ تینوں مہمانوں نے ان کی رازداری کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ٹیم ممبروں کی فیملی کے بغیر فوٹو کھینچی۔ وہیں مہمان مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے تقریبا ہوٹل کی لابی میں چلانے لگے۔

Loading...

ان مہمانوں کے اس رویے سے پریشان ٹیم انڈیا نے ہوٹل اسٹاف سے انہیں سمجھانےکو کہا۔ تقریبا 15 منٹ بعد ہوٹل کے افسران نے لابی میں ان تینوں مہمانوں سے بات کی۔ اس معاملے کے بعد ہوٹک کے افسران نے ان تینوں کو وارننگ دی اور وراٹ کوہلی اینڈ کمپنی سے ایسا دوبارہ نہ ہونے کا وعدہ کیا۔ وہیں اس واقعے کے بعد آئی سی سی نے ٹیم انڈیا سمیت دیگر ٹیموں کے ہوٹل سے سکیورٹی انتظامات پر خاص دھیان دینے کو کہا ہے۔۔

Loading...