محمد شمی کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیزکو روند دیا، کیریبیائی ٹیم ورلڈ کپ سے باہرہوگئی

محمد شمی نے 16 رن کے عوض 4 وکٹ حاصل کرکے کیریبیائی ٹیم کی کمر توڑدی۔ 72 رنوں کی شانداراننگ کھیلنے والے کپتان وراٹ کوہلی کو 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔

Jun 27, 2019 10:54 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 10:54 PM IST
محمد شمی کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیزکو روند دیا، کیریبیائی ٹیم ورلڈ کپ سے باہرہوگئی

ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیزکو125 رنوں سے ہرا دیا اور کیریبیائی ٹیم عالمی کپ سے باہرہوگئی۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ہندوستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان میچ میں ہندوستان نے جیت حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے 7 وکٹ کے نقصان پر268 رن بنائے تھے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 143 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی اور125 رنوں سے میچ ہارگئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز عالمی کپ سے باہرہوگئی۔ وہیں وراٹ فوج 11 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔

ٹیم انڈیا نے اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں گنوایا ہے۔ ہندوستان کو سیمی فائنل میں پہنچنےکےلئے ایک میچ جیتنا ہے۔ اس کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے اتوارکوہوگا۔ ہندوستان کی جیت کے ہیرو وراٹ کوہلی رہے، جنہوں نے 72 رن بنائے۔ ہندوستانی کپتان کو'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔ گیند بازی میں محمد شمی نے 4 وکٹ لئے۔ جسپریت بمراہ اوریجویندر چہل کو 2-2 وکٹ ملے جبکہ ہاردک پانڈیا اورکلدیپ یادو کو1-1 وکٹ ملے۔

Loading...

اس سے قبل ورلڈ کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں ہندوستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو269 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ اس دوران کپتان وراٹ کوہلی اور سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی نے شاندارنصف سنچری لگائی۔ اس کےعلاوہ کے ایل راہل نے 48 رن اورہاردک پانڈیا نے46 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ حالانکہ یہ دونوں بلے با نصف سنچری مکمل کرنے سےمحروم رہ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف کیمر روچ نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے تھے جبکہ شیلڈن کوٹریل اورجیسن ہولڈرکودو دووکٹ ملے تھے۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کرمانچسٹرکےاولڈ ٹریفرڈ میدان پر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا 29 کے مجموعی اسکورپرروہت شرما کے طورپرلگا۔ روہت شرما 18 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اورکے ایل راہل نے ٹیم انڈیا کی اننگ کوآگے بڑھایا اور اسکور کو 100 کےقریب پہنچا دیا۔ تاہم کے ایل راہل اپنی نصف سنچری سے چوک گئے اور48 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ ہندوستان کودوسرا جھٹکا 98 کے مجموعی اسکورپرلگا۔

Loading...