ہندوستان بنام جنوبنی آفریقہ :3 میچوں کی ٹی20 سریزکا آج سے آغاز، ٹیم انڈیا کے حوصلے بلند

ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی بادشاہت قائم کرنے کے بعد آج ٹیم انڈیا ہماچل پردیش کے دھرم سالہ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کریگی۔3 میچوں کی ٹی 20 سریز کا آج پہلا میچ ہے۔ٹیم انڈیا کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔

Sep 15, 2019 09:56 AM IST | Updated on: Sep 15, 2019 04:28 PM IST
ہندوستان بنام جنوبنی آفریقہ :3 میچوں کی ٹی20 سریزکا آج سے آغاز، ٹیم انڈیا کے حوصلے بلند

انڈین کرکٹ ٹیم۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی بادشاہت قائم کرنے کے بعد آج ٹیم انڈیا ہماچل پردیش کے دھرم سالہ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کریگی۔3 میچوں کی ٹی 20 سریز کا آج پہلا میچ ہے۔ٹیم انڈیا کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔اور ویسٹ انڈیز کو تینوں فارمیٹ میں شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا کے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا حوصلے بلند ہے۔

ویسٹ انڈیز دورے پر ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کےخلاف میچ میں ان کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔جبکہ جسپریت بمرا۔محمد سمیع اور بھونیشور کمار کو آرام دیا گیا ہے۔ایسے میں جنوبی افریقہ کے گیند باز سینی اور خلیل احمد کے پاس خود کو ثابت کرنے کا سنہریای موقع ہے۔اور جن کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچوں میں آرام دیا گیا تھا آج ان کے پاس بہتر کارکردگی کا اچھا موقع ہے۔آج کا میچ شام 7 بجے ہماچل پردیش کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم دھرم سالہ میں ہوگا ۔دیکھنا باقی ہے کہ دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم آج کیا کارکردگی دکھاتی ہے۔

Loading...

Loading...